?️
راولپنڈی ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 28 مئی ہمارا تاریخی دن ہے ، اس دن اسلامی ممالک میں ہمارا پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے، ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ نالہ لئی کے حوالے سے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں 3 یونیورسٹیوں کا بھی اعلان کیا ہے، ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی ہمشیہ یاد رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج ’’یوم تکبیر‘‘ منایا جا رہا ہے ، اس دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دیا تھا ، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یوم تکبیر کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی پیغام دیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 23 سال قبل خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا تھا ، پاکستان نے کم از کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا ، مسلح افواج اور قوم اس خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عوام کو یوم تکیبر کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے، قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ اے اہلِ وطن، آپ کو یومِ تکبیر مبارک! جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم تکبیر کی سالگرہ پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ملک بھر میں عوام کے ساتھ مل کر آج 28 مئی کو یوم تکبیر کا دن قومی جذبے سے منائے ، 23 سال پہلے نوازشریف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمیں غلامی قبول نہیں ۔
نوازشریف کی جرات، بہادری اور قومی مفادات کی پاسبانی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے ، یوم تکبیر کے تاریخی دن کی اہمیت ، اس مقصد کے لئے دی جانے والی قربانیوں کواجاگر کیا جائے ، اس فیصلے کے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر اثرات سے متعلق حقائق نوجوان نسل کو بتائے جائیں۔


مشہور خبریں۔
روس کی صیہونی بحری جہاز پر حملے کے سلسلہ میں عائد الزامات کی تردید
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:روس نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرۂ عمان میں اسرائیلی
اگست
ریاض مغرب سے مشرق کی طرف منتقلی میں
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ریاض اور بیجنگ سعودی تیل
مارچ
اسرائیل جارحیت بند کرے تو معاہدہ ہو سکتا ہے: قطر
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ
مئی
امریکی وزیر دفاع نے ایک بار پھر فوجی راز فاش کر دیے:نیو یارک ٹائمز
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر
اپریل
بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
?️ 6 جنوری 2025 سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے
جنوری
ایران کے نو منتخب صدر نے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کردیا
?️ 15 جولائی 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نو منتخب صدر نے حماس کے اہم
جولائی
جنگ بندی کے معاہدے سے صہیونیوں کی شرمناک ناکامی
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ رات قطر کی سفارتی سروس کے سربراہ نے ایک
جنوری
افغانستان میں برطانوی جنگی جرائم کے نئے ثبوت
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: بی بی سی کے تفتیشی یونٹ نے اطلاع دی
جولائی