?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب جاری ہے۔
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں سینئر سیاست دان راجا ظفر الحق، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، ایئر مارشل (ر) نجیب اختر، نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں محمد حفیظ قریشی (مرحوم) بعد از وفات کو نشان امتیاز عطا کیا، جو ان کی بیوہ محترمہ فریدہ حفیظ نے وصول کیا۔
اسی طرح ہاکی کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر صلاح الدین صدیقی، ادب اور شاعری کے شعبے میں گرانقدار خدمات انجام دینے پر افتخار حسین عارف کو نشان امتیاز عطا کیا۔
صدر مملکت نے سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت سے نوازا۔
سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر محمد کھوسہ کو ہلال امتیاز، بریگیڈیئر سید سرفراز علی (مرحوم) بعد از وفات ان کی صاحبزادی عائشہ عدنان عظیم نے وصول کیا، سماجی خدمات کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں اخوت کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو بھی ہلال امتیاز عطا کیا گیا، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور (مرحوم) کو ہلال امتیاز بعد از وفات دیا گیا، جو ان کے صاحبزادے نے وصول کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد، سابق وفاقی سیکریٹری قانون راجا نعیم اختر، کیپٹن (ر) زاہد سعید، سطبین فضل حلیم، زاہد اختر زمان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، جاوید اسلم، احمد عرفان اسلم کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا۔
اسی طرح آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ، فیشن ڈیزائنر محمود احمد طاہر بھٹی، شاعر پروفیسر انور مسعود، بریگیڈیئر عاطف رفیق، شاہد خان، راحت علی خان، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، سائنس کے شعبے میں خدمات پر پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم، صحافی زاہد ملک (مرحوم)، بلال صدیق کمیانہ، تنویر احمد کو بھی ہلال امتیاز کا اعزاز عطا کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی ترقیاتی فنڈ (ایس ایف ڈی) کے چیف ایگزیکیٹو افسر سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد، ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی، ڈائریکٹر جنرل قطر فنڈ برائے ترقی خلفیہ جاسم الکواری، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سابق نمائندہ برائے پاکستان کونٹ کو بھی ہلال قائد اعظم کے اعزاز سے نوازا۔
صدر مملکت نے سلطان بن عبدالرحمٰن کو ملکی خدمات پر ہلال قائد اعظم عطا کیا جبکہ پولیس افسر اختر حیات خان اور سپاہی محمد یونس شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا۔


مشہور خبریں۔
جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ
جولائی
استنبول میں اسرائیلی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کے روز ترک نوجوانوں کا ایک گروپ زورلو ہولڈنگ کے
جنوری
شام میں دہشتگرد امریکہ اور ترکی کی حمایت سے سرگرم ہیں:شام
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں داعش
دسمبر
ترک اپوزیشن لیڈر کی اسرائیل، سعودی عرب اور یونان کو دھمکی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:ترک اپوزیشن کے رہنما نے کہا کہ عبوری صیہونی حکومت، سعودی
جون
پاکستان کے ساتھ دوسری قسط کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے، سربراہ آئی ایم ایف
?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
نومبر
دیوانِ لاہے نے نیتن یہو کی گرفتاری کی درخواست کو مسترد کیوں کیا ؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICC) کے اپیلز چیمبر نے صہیونی
اپریل
دنیا نے ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا مشاہدہ کیا:ایران
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حالیہ
اگست
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220
نومبر