?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر صحافی ، تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان کی طرف سے ایک وی لاگ سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ گیم ہوگیا ، اس گیم کی ابتداء اکتوبر میں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے نقادوں میں سے ایک ہوں ، میں نے عمران خان کی کمزور ہوتی مقبولیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ اس طرح انتخابات ہار جائیں گے، مگر میں یہ بھی سمجھتا تھا کہ وہ اپنی آئینی مدت مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے مگر پھر عمران خان کے ساتھ گیم ہوگیا۔
سینئر صحافی نے کہا کہ اس گیم کی ابتداء اکتوبر کے مہینے میں اس وقت ہوئی جب ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے جنرل ندیم انجم کے نام کا اعلان وزیراعظم آفس کی بجائے آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز سے ہوا ، اس دوران یہ سرگوشیاں اور افواہیں عام ہوئیں کہ عمران خان کا کام ہوگیا ، ان افواہوں میں شدت اس وقت آئی جب دسمبر کے مہینے میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں عمران خان کی حکومت ہٹانے کیلئے اپروچ کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے اس بیان کو مسترد کیا گیا ، مگر اس کے بعد زرداری صاحب کا کراچی سے لاہور ٹرانسفر ہوا اور انہوں نے لاہور میں بسیرا کرلیا۔
اپنے وی لاگ میں کامران خان انکشاف کرتے ہیں کہ زرداری صاحب نجی محفلوں میں یہ کہتے سنے گئے کہ گیم آن ہے، پی ڈی ایم کی جو ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی تھی وہ معجزانہ طور پر جڑ گئی، منحرف اراکین ہوں یا ترین گروپ اچانک اٹھ کھڑے ہوئے اورعدم اعتماد کے چرچے عام ہوگئے۔ معروف تجزیہ کار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے پہلے باپ پارٹی نے چھوڑا اور باپ پارٹی کس کے حکم پر چلتی ہے ن لیگی لیڈرشپ کے بیانات ہی دیکھ لیں ، گیم کے اختتام کی سیٹی سپریم کورٹ نے بجائی ، جب عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے تاریخ وقت متعین کردیا گیا اور اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ کا فل بینچ نصف شب تک بیٹھا رہا اور عمران خان کا گیم اینڈ ہوگیا ۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلسطینی عوام پر مظالم کو ختم کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں:شاہ اردن
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ
جولائی
انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر گورنر خیبر پختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات
مارچ
یوکرین نیٹو میں شامل ہونے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے:ٹرمپ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرین کی نیٹو
فروری
ماہرین فلکیات نے نایاب بلیک ہول دریافت کر لیا
?️ 28 جنوری 2022لندن (سچ خبریں) ماہرین فلکیات نے ملکی وے یعنی ہماری کہکشاں کے
جنوری
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی وحشیانہ گرفتاری
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے 17
فروری
نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں
جون
سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
?️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے
دسمبر
یہودیوں کے خلاف لکھنے پر امریکی یونیورسٹی پروفیسر نوکری سے برطرف
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ریاست مشی گن میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر کو سوشل
مارچ