?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے اور انہیں ویکسی نیشن کے لیے قائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں تاکہ ملک میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوسکیں۔
ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں تاہم رپورٹ کے مطابق مرکزی ہدف وہ اضلاع ہوں گے جہاں ویکسین شدہ افراد کی شرح دوسرے اضلاع سے کم ہے۔اپنے بیان میں این سی او سی نے کہا کہ اس نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان تحصیلوں کو ہدف بنانے کا جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جہاں ویکسی نیشن کی شرح دیگر کے مقابلے میں کم ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹریس کرکے ان سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ انہیں ویکسی نیشن کے لیے قائل کیا جاسکے، ہدف یہ ہے کہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانا یقینی بنایا جاسکے’۔
سینٹر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں تاکہ ملک میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوسکیں۔وزارت قومی صحت کے ایک عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور اگلے مرحلے میں پولیس کی جانب سے رابطہ کیا جائے تو لوگوں کی اکثریت ویکسی نیشن سے گریز نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ لوگوں کی نفسیات ہے کہ وہ فوری طور پر ہدایات پر عمل کریں اگر انہیں معلوم ہو کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس سے ہمیں ویکسین شدہ افراد کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی’۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 6 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کی جزوی اور 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوگئی ہے۔
ان میں سے متعدد افراد کی ویکسی نیشن ملک سے باہر ہوئی لیکن رجسٹریش پاکستان میں ہوئی۔دوسری جانب بدھ کو پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کورونا کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.6 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق بدھ کو وائرس کے ایک ہزار 212 کیسز سامنے آئے جبکہ 39 افراد جاں بحق ہوئے۔


مشہور خبریں۔
بِٹ کوائن کیلئے نیا سنگ میل، پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: بِٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ
جولائی
قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں نیتن یاہو کی رکاوٹوں پر صیہونی عہدیداروں کا ردعمل
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن رہنماؤں اور سابق حکام نے قابض وزیر اعظم
مارچ
دنیا بھر میں فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن،ایک گھنٹے بعد سروس بحال
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 مارچ کی شب 8
مارچ
جنرل (ر) فیض کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان واپس لانا چاہتے تھے، وفاقی وزیر
?️ 19 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے کہا
فروری
دس سال سے ’مینو پاز‘ کی پیچیدگیوں سے گزر رہی ہوں، صبا فیصل
?️ 7 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی صحت پر کھل
مئی
لندن ہوائی اڈے کے سیکورٹی افسران کی ہڑتال کی کال
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سکیورٹی افسران نے جون کے
جون
روسی سفیر نے بھی عمران خان کی تصدیق کر دی ہے:اسد عمر
?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
جون
اسرائیلی حملوں سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے۔ انجینئر امیر مقام
?️ 21 جون 2025صوابی (سچ خبریں) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ
جون