?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ایف سی دیگر لاء فورس اداروں کی طرح کام کرے گی، عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ایف سی فیڈرل حکومت کے تحت کام کرتی رہی ہے، ایف سی کا قیام 1913 میں ہوا، ماضی میں ایف سی وفاقی حکومت کے انڈر بھی کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی نے ملک کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، ایف سی کی تنخواہیں پولیس سے کم تھیں، ایف سی کے بہت سے اہلکار دہشتگردی کیخلاف شہید ہوئے، ایف سی کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری اورپولیس دونوں مختلف محکمے ہیں، فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی، اب پورے پاکستان سے ایف سی میں لوگ بھرتی کئے جائیں گے۔
اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی ریاض نذیرگاڑا نے کہا کہ ایف سی جس ایکٹ کے تحت کام کررہی تھی اس کو 100 سے زائد سال گزر گئے، وقت کیساتھ ضرورت تھی کہ ایف سی میں اصلاحات لائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے 41 ونگز ہوں گے، فیڈرل کانسٹیبلری کے ڈھانچے کو مختلف شعبوں میں اور 6 مختلف ڈیویژنز میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہیگ کورٹ میں اسرائیل کے جرائم پر تازہ ترین سماعتوں میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی نے حالیہ غزہ جنگ
فروری
اردوغان زیلنسکی اور گوٹیرس سے ملاقات کے لیے یوکرین پنہچے
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان سرکاری دورے کے ایک حصہ
اگست
صہیونی اعلیٰ افسر کے دفتر میں سننے کے آلات دریافت
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ سطحی صیہونی شخصیت کے دفتر میں وائر ٹیپس کی
مئی
بینجمن نیتن یاہو کینسر میں مبتلا
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن یاہو
دسمبر
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی آٹوموبائل کمپنیوں اور لیبر یونین کے درمیان مذاکرات کی
ستمبر
دہشت گردوں اور موساد کے خلاف میزائل حملہ کر کے ایران کیا کہنا چاہتا ہے؟عطوان
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر علاقائی تجزیہ کار نے شام اور عراق میں
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے
فروری
اپنے اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت محض ایک خیال
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: انگریزی زبان کے اخبار تہران ٹائمز نے اپنی رپورٹ کو
مارچ