?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے موجودہ سیاسی بحران، سیلاب سے پیدا ہونے والے معاشی نقصانات، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور اندرون ملک سخت معاشی پالیسیوں اور بیرونی دباؤ کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 0.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جو گزشتہ مالی سال 6 فیصد تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری سالانہ آؤٹ لک رپورٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی پر قابو پانے، ادائیگی کے توازن کے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام سمیت دیگر ذرائع سے جلد از جلد مالیاتی تعاون کا سلسلہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مالیاتی خلا کو پر کرنے کے لیے حکومت کو مالیاتی ذرائع کی بھی نشاندہی کرنی چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی منظرنامے اور آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ کو شدید خطرات درپیش ہیں جن کا اندرونی اور بیرونی چیلنجز کی وجہ سے منفی جھکاؤ ہے۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال میں میکرو اکنامک حالات سنگین صورت اختیار کرگئے ہیں اور پاکستان شدید خطرات سے دوچار ہے کیونکہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ معاشی صورتحال انتہائی کمزور دکھائی دے رہا ہے، سست عالمی نمو اور یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں عالمی سطح پر مزید اضافے کے سبب بھی خطرات درپیش ہیں۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب 15 ارب ڈالر کے نقصان اور 15 ارب 20 کروڑ ڈالر کے معاشی نقصانات کی بحالی کے لیے ساڑھے 16 ارب ڈالر کی لاگت درکار ہے، اس طرح کے تباہ کن دھچکوں کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں اور اسی طرح ان کے اثرات پاکستانی عوام، ان کے ذریعہ معاش، ماحولیاتی نظام اور معیشت پر غربت اور آبی وسائل سمیت دیگر وسائل پر تنازعات کی صورت میں پڑتے ہیں۔
رپورٹ میں رواں مالی سال اوسط مہنگائی کی شرح 27.5 فیصد جبکہ آئندہ برس 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو صارفین کی قوت خرید پر اثرانداز ہوگی اور ملکی سطح پر طلب میں کمی کا سبب بنے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی بینک نے پاکستان کی رواں سال کی شرح نمو کی پیش گوئی بہت زیادہ کم کرتے ہوئے کہا تھا کہ سخت مالی حالات اور محدود مالیاتی گنجائش کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی کے امکانات کمزور ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورلڈ بینک اب توقع کرتا ہے کہ پاکستان کی معیشت رواں سال میں 0.4 فیصد بڑھے گی جب کہ اکتوبر میں اس نے پیش گوئی کی تھی کہ جی ڈی پی 2 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد میں گہرا بحران
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں یونیورسٹی آف حیفا کی جانب سے کیے
جنوری
ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں
?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کمزور
دسمبر
شمالی غزہ کے محلّوں کی منظم تباہی اور دھماکوں کا سلسلہ بدستور جاری
?️ 26 دسمبر 2025شمالی غزہ کے محلّوں کی منظم تباہی اور دھماکوں کا سلسلہ بدستور
دسمبر
امریکی صدر کا فلوریڈا سفر، یوکرین مذاکرات کا نیا دور میامی میں متوقع
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلوریڈا کا دورہ، جہاں میامی شہر
دسمبر
افغانستان میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا
اگست
عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز
ستمبر
سعد رفیق کا اہلِ لاہور کو پشاور و کراچی دیکھ کر آنے کا مشورہ
?️ 24 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد
اگست
حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عازمین حج 2026 کے لیے اہم خبر، حج
جون