?️
کراچی(سچ خبریں)وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کوویکس کے تحت برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچ جائے گی۔مذکورہ ویکسین 7 مئی کو پاکستان پہنچنا تھی، ویکسین شیڈول میں تبدیلی غیر ملکی فلائٹ کینسل ہونے پر ہوئی ہے۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ 12 لاکھ 38 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے جوکہ جنوبی کوریا سے قطر ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے ساتھ 12 لاکھ 38 ہزار سرنجیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے مہینے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوزز پر مشتمل دوسری کھیپ بھی پاکستان پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ کوویکس کے تحت پاکستان کو ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 25 لاکھ سے زائد خوراکیں مارچ میں ملنی تھیں مگر ہندوستان نے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا، جہاں یہ ویکسین تیار ہو رہی ہے، کو پاکستان کو ویکسین سپلائی کرنے سے روک دیا تھا۔
حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 30 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور زیادہ تر لوگوں کو تین مختلف چینی ویکسینز لگائی گئی ہیں جبکہ پاکستان میں 50 ہزار لوگوں کو غیر سرکاری طور پر روسی ویکسین اسپوٹنک بھی لگائی جا چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے کرونا ویکسین ایک دن تاخیر سے 8 مئی کو ملے گی، مذکورہ ویکسین 7 مئی کو پاکستان پہنچنا تھی۔ ویکسین شیڈول میں تبدیلی غیر ملکی فلائٹ کینسل ہونے پر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق کوویکس سے پاکستان کو ملنے والی کرونا ویکسین جنوبی کورین ساختہ ہے، جنوبی کوریا سے کرونا ویکسین غیر ملکی ایئر لائن پاکستان لائے گی۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کا شام کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی کے رپورٹر امیشائی اسٹین نے سوشل نیٹ
دسمبر
شن بیٹ میں نیتن یاہو کے ساتھ منسلک سربراہ کی تقرری کے نتائج
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے بنجمن نیتن یاہو کے
مئی
ٹرمپ صیہونیت کے 76 سالہ خواب کو کیسے تباہ کرے گا؟
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: معروف انگریزی مصنف اور لندن میں مڈل ایسٹ آئی ویب
نومبر
کیا اردغان اسرائیل کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: رائی ال یوم اخبار نے صیہونی حکومت اور ترکی کے
جون
فیس بک اگلے ہفتے کیا کرنے جارہا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 18 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ایسا سوشل نیٹ
جون
حماس جنگ بندی معاہدے کے بارے میں تل ابیب کے جواب کا منتظر
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے جمعے کے روز اے ایف
جولائی
مریم نواز کا چیف جسٹس عمر بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، موجودہ بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے
مئی
مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون نے مشرقی افغان
دسمبر