ایسا لگ رہا ہے وفاق میں نگران حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے، سینیٹر پیپلز پارٹی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے موجودہ نگران حکومت کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اینکر پرسن نادر گرامانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے نگران وفاقی کابینہ اور حکومت سندھ پر سوالات اٹھا دیے۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل (سی ای سی) کے اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارٹی کے مشاورتی فورم میں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی بات ہوئی ہے، اراکین نے وفاقی کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قریب سمجھے جانے والے سابق بیورو کریٹس اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری رہنے والے فواد حسن اور شہباز شریف کی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے دوران ان کے ہمراہ کام کرنے والے، ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ان کے معاون کے طور پر کام کرنے والے احد چیمہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دے دیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے حوالے سے مینڈیٹ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے سپرد کردیا گیا ہے، آصف زرداری یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

نگران حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنا رہی ہے، سی ای سی اجلاس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگران صوبائی حکومت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، مراد علی شاہ نے کہا جو صوبائی حکومت کر رہی ہے یہ اس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

انہوں نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کچھ اراکین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ آئی بی کچھ غلط قسم کے کام کر رہی ہے، لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ، کچھ دوسری کارروائیاں بھی ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچھ رہنماؤں کو بھی تحفظات ہیں کہ جو سندھ میں نگران حکومت ہے وہ کیسز بنا رہی ہے، وہ پیپلز پارٹی کی سابقہ صوبائی حکومت کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر تو نگران حکومت کا یہ کام نہیں ہے ، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا اور روز مرہ کے امور کی نگرانی کرنا ہے ، اگر وہ اس طرح کے اقدمات کی طرف چلی جائے کہ انہوں نے کیسز بنانے ہیں، لوگوں کے پیچھے جانا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ پھر مسائل پیدا ہوں گے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نگران حکومت جتنا اپنے مینڈیٹ سے باہر جائے گی تو مسائل ہوں گے، اس پر سیاسی جماعتیں رد عمل دیں گی، انہیں اس مینڈیٹ تک محدود رہنا چاہیے جو گزشتہ حکومت میں طے کیا گیا تھا، اس کے علاوہ کچھ اور کرنا ان کا کام نہیں ہے، جو دیکھنے میں آرہا ہے، اس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر :جاری کریک ڈائون کے دوران سینکڑوں کشمیری گرفتار

🗓️ 3 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران غیر

جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر  

🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف

چین کی روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں شراکت داری کے لیے آمادگی کا اظہار

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:چین نے روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون

وزیراعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا  اہم اجلاس طلب کر لیا

🗓️ 14 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطے تیزی

کوئی بھی سفیر وزارت خارجہ کو اطلاع دئے بغیر کسی وزیر سے نہیں مل سکتا

🗓️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر

کورونا:سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

🗓️ 26 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ

لاہور ڈی ایچ اے حادثہ کیس: ایف آئی آر میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات بھی شامل

🗓️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پولیس نے ایک نوجوان لڑکے کے خلاف پہلے سے

پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ کا کوئی قانونی جواز نہیں:روس

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے