?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان مختلف ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ 14سے17اکتوبرکےدوران پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ ایرانی نائب صدر (اول) ڈاکٹررضا کی 15 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون کے اجلاس میں شرکت کیلیے بھارت کا 4 رکنی جبکہ روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔
چین کا 15 رکنی، کرغیزستان کا 4 اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی وفاقی دارالحکومت پہنچا۔ وفود کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات تھے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ 14 سے 17 اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کےمطابق ایس سی او کانفرنس میں شرکت کےلیے ایرانی اول نائب صدر ڈاکٹرمحمد رضا عارف کی 15 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔
چینی وزیراعظم کے ساتھ وزارت خارجہ اور تجارت کے حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔فریقین علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات کریں گے۔ چینی وزیراعظم صدرآصف علی زرداری سےبھی ملاقات کریں گے۔چینی وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں اور اعلی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی اول نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف کی پندرہ اکتوبر کو آمد متوقع ہے۔ایرانی اول نایب صدر ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے بالخصوص غزہ و لبنان کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے جبکہ ایران کے اول نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ مبصر ملک منگولیا کے وزیراعظم، ترکمانستان کے چیئرمین وزرا کابینہ بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔
حکومت نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں پیر سے تین دن کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس دوران نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے دارالحکومت کی تمام مرکزی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔
سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے ’ریڈ زون‘ سمیت پورے اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے اور جابجا خوش آمدید کے بینر اور بین الاقوامی سربراہان کی تصاویر آویزاں ہیں۔
کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کل سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی جبکہ راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک لاہور اور پشاور سے آنے والے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی جس پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
"مرنے والوں کے خلاف تشدد”، صیہونی حکومت کا نیا جرم؛ ’’بیسن فیاض‘‘ زندہ ہے
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینیوں کا دکھ صرف بمباری تک ہی محدود نہیں ہے
ستمبر
زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی
ستمبر
ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو
مئی
اسرائیلی فوج میں اومکرون پھیلتا ہوا
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی فوج میں کورونا وائرس کے نئے تناؤ کے وسیع
جنوری
امریکہ کی ایران کے ہاتھوں دوسرے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں گزشتہ ہفتے دوسرے آئل ٹینکر
مئی
سعودی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:ملک میں غربت اور بے روزگاری پھیلانے والی سعودی حکام کی
فروری
بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر کی اسرائیلی آرمی چیف سے ملاقات
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر
جون
القسام: قیدیوں کی باقی ماندہ لاشوں کے حوالے کرنے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبرین: تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان
اکتوبر