ایران نے زیرِقبضہ بحری جہاز پر موجود پاکستانی شہریوں کو چھوڑنے کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تہران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں آبنائے ہرمز سے قبضے میں لیے گئے پرتگالی جہاز پر موجود پاکستانی شہریوں کو چھوڑنے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایرانی حکومت نے بحری جہاز ایم ایس سی ایریز میں سوار پاکستانی شہریوں کو چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے حوالے سے ایران کا دعویٰ ہے کہ اس بحری جہاز کا تعلق اسرائیل سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں پاکستانی شہریوں کی رہائی متوقع ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ’ایم ایس سی‘ ایریز کو گارٹل شپنگ سے لیز پر لیا گیا تھا جوکہ زوڈیاک میری ٹائم سے وابستہ ہے، زوڈیاک جزوی طور پر اسرائیلی تاجر ایال اوفر کی ملکیت ہے۔

اگرچہ یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ زیرِقبضہ بحری جہاز میں کتنے پاکستانی شہری سوار تھے لیکن میڈیا ذرائع کے مطابق بحری جہاز کا چیف آپریٹنگ آفیسر محمد عدنان عزیز اور عملے کے ایک فرد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

آبنائے ہرمز میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جہاز کو ’سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے‘ پر قبضے میں لیا تو اس وقت اس جہاز میں کم از کم 25 افراد سوار تھے۔

سفارتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ممکنہ طور پر پاکستانی شہریوں کو ’دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کے فریم ورک کے تحت‘ رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب رائٹرز کے مطابق پرتگال کے وزیرخارجہ نے گزشتہ روز ایرانی سفیر کو طلب کیا اور ایم ایس سی ایریز کی فوری چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر سے ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ وہ ’اس رسمی اقدام کے نتائج کا انتظار کریں گے اور ان نتائج پر انحصار کرتے ہوئے کسی بھی طرح کے اضافی اقدامات پر غور کریں گے‘۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ سے ملاقات روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتی ہے:زلنسکی

?️ 16 اکتوبر 2025ٹرمپ سے ملاقات روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار

امریکہ میں انتخابی جائزوں میں ہیرس کو برتری حاصل

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن آخر کار اپنی بڑھاپے اور آئندہ انتخابات

ہم حزب اللہ کو شکست یا کمزور کرنے سے قاصر ہیں: اسرائیلی میڈیا

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز اعتراف

شام  کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم 

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ملک میں زلزلے کے

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ : سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا

?️ 18 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد

سعودی سفیر کے ساتھ وزیر خارجہ کے  بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناراض

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے  سعودی سفیر کے ساتھ

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے موصول بولی مسترد، نئی تجاویز پیش

?️ 13 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نجکاری بورڈ نے قومی ایئرلائن (پی آئی

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک آپریشن کے بہانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے