ای سی پی نے فواد چوہدری، اعظم سواتی کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کر دی

ای سی پی نے فواد چوہدری، اعظم سواتی کی معافی قبول کرلی

?️

اسلام  آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کرتے ہوئے دونوں وزرا کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی آج ہونے والی سماعت میں وفاقی وزیر ریلوے، الیکشن کمیشن میں خود پیش ہوئے اعظم سواتی نے معذرت قبول کرنے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

الیکشن کمیشن کے رکنِ سندھ نثار درانی اور رکنِ بلوچستان شاہ محمد نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے خلاف نوٹس کی سماعت کی۔خیال رہے کہ 3 دسمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جبکہ اعظم سواتی کی جانب سے بھی معافی نامہ جمع کرایا گیا تھا۔چنانچہ آج ہونے والی سماعت میں وفاقی وزیر ریلوے، الیکشن کمیشن میں خود پیش ہوئے۔

رکن سندھ نے کہا کہ اعظم سواتی صاحب، آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے، آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے، تمام ادارے آپ کے ہیں انہیں بُرا بھلا کہنا درست نہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کرتے ہوئے دونوں وزرا کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے معذرت قبول کرنے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کمیشن بااختیار ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر الیکشن کمیشن اچھے فیصلے کرنے والا ہے، ای وی ایم کے ذریعے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہر لحاظ سے طاقتور کیا جائے گا اور حکومت، کمیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ساتھ کھڑی ہوگی۔اس حوالے سے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اُس کی معذرت کرلی ہے، الیکشن کمیشن کا وقار برقرار رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے کیوں کہ ہمیں کمیشن کے ساتھ مل کر چلنا ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن (ترمیمی) ایکٹ 2021 میں مجوزہ ترامیم پر تبادلہ خیال کے دوران اعظم سواتی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی میں ملوث رہا ہے اور ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے۔

انہوں نے کمیٹی میں مجوزہ ترامیم پر ووٹنگ کے عمل سے قبل الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کمیشن نے رشوت لے کر انتخابات میں دھاندلی کی۔اعظم سواتی کے ان ریمارکس کے بعد الیکشن کمیشن کے اراکین اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا فرانسیسی پارلیمنٹ ارکان کو ویزا دینے سے انکار ؛ 27 ارکان کا سفر منسوخ

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے یورپی سیاستدانوں کی فلسطین حمایت پر انتقامی

ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے ساتھ اقدار کوبھی برقراررکھیں گے: ترک وزیر خارجہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آنکارا

یوکرائنی مرد جنگ سے کیوں فرار ہو رہے ہیں؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی کے ایک حالیہ مضمون میں یوکرین کے مردوں

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 25 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

امریکی یورپ میں ایندھن کی قلت کی ادائیگی کرتے ہیں

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  امریکہ میں ایندھن کی قیمتیں گزشتہ ماہ خام تیل کی

امریکہ نے سرخ لکیریں عبور کیوں کی ؟

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ام چون اِل نے کہا

پاکستان سکھ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے حوالے

پی ڈی ایم والے 26 مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے:شیخ رشید 

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے