اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ملک بھر مکمل لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے:فواد چوہدری

فواد چودہری

🗓️

کراچی(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کورنا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے ملک میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاون کے بارے میں سوچنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں دستیاب آکسیجن کا 90 فیصد استعمال ہو رہا ہے، آکسیجن منگوا بھی لیں تب بھی سسٹم میں زیادہ سپلائی نہیں ہوسکتی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ایس او پیز پر صرف 21 فیصد آبادی عمل کر رہی تھی جس کے بعد وزیر اعظم نے فوج کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت دی، ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، مکمل لاک ڈاؤن کی وزیر اعظم نے مخالفت کی ہے لیکن ایک ہفتے میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مکمل لاک ڈاؤن نہ لگایا جائے کیونکہ اس سے مزدور اور تاجر متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وائرس کی پریشان کن صورتحال ہے جہاں چند اضلاع میں شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی۔ بڑے شہروں میں اسپتالوں پر کرونا مریضوں کا دبا بڑھ رہا ہے۔ لاہور کے 90 فیصد آئی سی یو بیڈز بھر چکے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں 88 اور ملتان میں 85 فیصد وینٹی لیٹر بھر چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی صورتحال باقی صوبوں سے بہتر ہے، کراچی میں بھی کورونا کیسز کم ہونے کی وجہ سے سپلائی لائن بحال ہے، کراچی میں کورونا کی شرح بڑھی تو پورے ملک کی سپلائی لائن متاثر ہوگی، پورے ملک میں دستیاب آکسیجن کا 90 فیصد استعمال ہو رہا ہے، آکسیجن منگوا بھی لیں تب بھی سسٹم میں زیادہ سپلائی نہیں ہوسکتی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، بھارت میں وائرس کی لہر مودی کی انتخابی مہم کی وجہ سے پھیلی، مشکل وقت میں ہندوستان کے عوام کے ساتھ ہیں لیکن ہمارے اپنے حالات بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے کراچی کا دورہ منسوخ کیے جانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے بہتر فیصلہ کیا۔

انہوں نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ رمضان میں نماز اور تراویح کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں، عید کے اجتماعات کو ایس او پیز میں رکھنا اہم ہوگا، اس معاملے میں علما ہماری قیادت اور رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی صحت کارڈ لانا چاہتے ہیں، تمام صحافیوں کو وزیراعظم ہاوسنگ اسکیم میں شامل کریں گے، بدقسمتی سے سندھ حکومت نے صحت کارڈ میں اپنا حصہ نہیں ڈالا، صحافیوں کو خصوصی پیکیج کے تحت صحت کارڈ میں لارہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر دباو آیا ہے جسے کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست نے کالعدم تنظیم والے معاملے پر اپنی رٹ پر سمجھوتا نہیں کیا، اپوزیشن اس معاملے پر سیاست نہ کرے، زیادہ تلخی پاکستان کے لیے اچھی نہیں، جو رویہ مسلم لیگ ن کے لوگوں کا ہے اس سے لگتا ہے یہ تلخی چاہتے ہیں، سندھ حکومت کی طرف سے تعاون نہیں ہوتا، پیپلزپارٹی نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دو سالوں میں سولہ سو ارب روپے سندھ میں آئے جس کا کوئی حساب نہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ کو کھنڈارت میں تبدیل کردیا، کورونا کے حوالے سے اقدامات تو صوبائی حکومتوں نے کرنے ہیں، پاکستان کا ویکسی نیشن پلان یورپ سے بھی اچھا ہے۔

جہانگیر ترین کے معاملے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیر ترین پر بھی جو الزامات ہیں وہ اس کا جواب دے رہے ہیں، عمران خان کو بلیک میل یا دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میں مقدمات کا سامناکروں گا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں جاری، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

🗓️ 22 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کا

امریکی سرخ فاموں کی نسل کشی بھول گئے؟!: واشنگٹن میں چینی سفارت خانہ

🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارت خانے نے "واشنگٹن کے مقامی امریکیوں کی

غزہ نے تمام اسرائیلی کابینہ کو اقتدار کا سبق سکھایا: معاریو

🗓️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ نے ایک تجزیے

عرب نیٹو نام کی کوئی چیز نہیں ہے: ریاض

🗓️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے

’عدلیہ مخالف مہم‘ چلانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر

🗓️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

سستی گیس سے بجلی بنا کر مہنگی بیچنےوالوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے، مصدق ملک

🗓️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

امریکی سفارت خانے کا عملہ سوڈان میں روپوش ہوا

🗓️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں تنازعات اور تشدد کے ساتھ ہی خرطوم میں امریکی

اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو تباہ نہیں کرسکتا: امریکی میڈیا

🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی غزہ اور لبنان میں اپنے جنگی اہداف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے