اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی، حل یہی ہے کہ ادارے اور لوگ ایک مل بیٹھ کر معاملے کو سلجھائیں ، وزیراعظم سوچ رہے ہیں کہ اس معاملے پر صدر ایڈوائس کریں۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں کبھی دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی۔

سیاستدان اگر یہ کہے کہ ہم معصوم ہیں، جوڈیشری کہے کہ ہم نے انصاف کے مطابق فیصلے کیئے، اسٹبلشمنٹ کہے کہ مداخلت نہیں کی تو یہ بھی درست نہیں ہے۔اس وقت معاملہ یہ ہے کہ جن جج صاحبان نے خط لکھا وہ سارے ہی قابل عزت قابل احترام ہیں، اگر وہ یہ بات کریں کہ ہوتا رہا ہے اب نہیں ہوگا، پھر بات ہوسکتی ہے، کیا میاں نوازشریف کے خلاف ایکشن ثاقب نثار کے بغیر ہوسکتا تھا؟میری ناقص رائے میں حل یہی ہے کہ ادارے اور لوگ ایک مل بیٹھ کر معاملے کو سلجھائیں۔

اگر کوئی ایک فریق چاہے کہ دیگر دو پر الزام لگا کر خود کو کلیئر کرلے تو ایسا نہیں ہوگا، ماضی کے معاملات کو چھوڑ کر آج سے نیا آغاز کیا جائے۔ ،اگر کوئی یہ کہے کہ ایسا ہوتا رہا ہے، آج کے بعد نہیں ہوگا تو اس پر سوچا جاسکتا ہے ، اس کے سوا کوئی حل نہیں کہ ادارے اور دوسرے لوگ ایک جگہ بیٹھ کر معاملے کو سلجھائیں، وزیراعظم سوچ رہے ہیں کہ اس معاملے پر صدر ایڈوائس کریں، صدر کا ایوان اس پوزیشن میں ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں، وزیراعظم کو صدر مملکت ایڈوائس کرسکتے ہیں کہ معاملہ سلجھانے میں اپنا کردار اد کریں، ابھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم نے کوئی فیصلہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مئوقف ہے کہ ایماندار چیف جسٹس اور بنچ کے سامنے پیش ہوں گا، سکون ہوگا کہ کم ازکم میری سنی جائے گی، آپ کو یاد ہوگا کہ قاضی فائز عیسیٰ جب چیف جسٹس نہیں تھے تب بھی میں ان کے ساتھ تھا، اور ان کے خلاف ریفرنس پر اپنی جماعت سے اختلاف کیا تھا، یہی کام میں آرمی چیف کیلئے کیا تھا، میں تو ہمیشہ ہوا کے اس رخ پر کھڑا ہوں جو ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لیا تھا عام بات کی تھی، سب کیلئے بات کی تھی۔ یہاں مجھے فرد واحد کو کہا جارہا کہ میں نے توہین عدالت کی، لیکن پی ٹی آئی کے راؤف کی طرف سے سپریم کورٹ اور اسلام آباد چیف جسٹس کو ٹاوٴٹ بول رہے، پی ٹی آئی کے لوگ کیا غلاظت نہیں بَک رہے، لیکن وہاں تو سوموٹو نوٹس نہیں لیا گیا۔ اسی اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے دو بار سزاسنائیں، میں نے کیا قصور کیا تھا؟

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے زیر زمین گیس ذخیرے میں زوردار دھماکہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ذرائع نے سعودی عرب میں زیر زمین گیس ذخیرے میں بڑے

اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

?️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر

ناروے اور جرمنی یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش میں

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی اپنے ملک کے

دہشتگردی پر ہمارا مؤقف واضح، سب کو متحد ہونا ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء

مغربی کنارے میں استقامت کی ٹرین شروع: عرین الاسود

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:استقامتی گروہ عرین الاسود نے ایک بیان جاری کر کے اس

آرٹی فیشل گریویٹی پیدا کرنے والا دیوقامت پہیے نما خلائی اسٹیشن

?️ 1 مارچ 2021واشنگٹن {سچ خبریں} آربٹل اسمبلی کارپوریشن نے زمین کے گرد مدار میں

غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ

برطانوی دفاعی اکیڈمی پر وسیع پیمانے پر سائبر حملہ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  ایک سینئر برطانوی ریٹائرڈ افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے