اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ کی طبعیت بگڑ گئی، چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال منتقل

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کی طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد پولیس انہیں پمز ہسپتال میں چیک اپ کے لیے لے کر روانہ ہوگئی۔

میڈیا کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کا سی ٹی سکین کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کا ایم آر آئی کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم ہیں، پرویز الہی کو بیٹھنے میں دشواری آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش کی گئی جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی جیل کے واش روم میں گرگئے تھے، جس کے سبب انہیں معمولی فریکچر ہو گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

24 مارچ کو خیبرپختونخوا حکومت نے مطالبہ کیا تھا کہ صوبے کے ڈاکٹروں کی ٹیم کو رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرنے اور ان کے زخموں کی حقیقت کا تعین کرنے کی اجازت دی جائے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ معائنے سے یہ طے ہو گا کہ آیا پرویز الہی باتھ روم میں گرنے سے زخمی ہوئے ہیں یا ان پر جیل حکام نے تشدد کیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو پرویز الہی الٰہی تک رسائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک اور پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کے ذریعے جیل میں قید رہنما کے زخمی ہونے کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے کے کیمپوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی خطرناک جہتیں

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: تین روز قبل صیہونی حکومت نے شمالی مغربی کنارے کے

صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی گرفتار

🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر

یشما گل کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے سرجری کیوں کروائی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

🗓️ 16 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے کئی ماہ بعد پہلی بار

پاکستان کی آبی منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو 30 کروڑ ڈالر کی درخواست

🗓️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے

2 کروڑ سیلاب زدگان انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں، شیری رحمٰن

🗓️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے

نیٹو کی عمارتوں میں مشکوک لفافے دریافت

🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کی سکیورٹی سروسز نے بیلجیم میں اس اتحاد کی عمارتوں

امریکی فوجی مشیر نے روسی وزارت دفاع کو کیا طلب

🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:  روسی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ

پاکستان نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دے دیا

🗓️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے