اپوزیشن کی قومی یکجہتی کانفرنس کا دوسرا روز، پولیس کی نفری ہوٹل کے باہر تعینات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس دوسرے روز جاری ہے، انتظامیہ کے روکنے کے باوجود اپوزیشن کے رہنما ہوٹل میں داخل ہوگئے، ہوٹل کے باہر پولس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کو پولیس نے ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شکوہ کیا کہ وزیراطلاعات نے ٹی وی پرکہا تھا کہ کانفرنس کی اجازت ہے، کوئی رکاوٹ نہیں ہے، لیکن پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، حکومت کو آپس کا ہی نہیں پتا کہ کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان یہ سب کچھ کر رہے تھے، اس وقت موجودہ حکمرانوں کی کیا رائے تھی، آج کیا رائے ہے؟ آج وہ خود حکمران بن کر بیٹھے ہیں تو یہ اس ملک کی بدنصیبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی اور وہ ایک پیج پر نہیں ہیں، فارم 47 کی حکومت نے ملک میں آئین اور قانون کا مذاق بنا دیا ہے، اس دوران عمر ایوب، محمود خان اچکزئی، حامد رضا بھی ہوٹل کے باہر پہنچ گئے۔

مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا ہے کہ چند افراد کے اکٹھ کو قومی کانفرنس کا نام دینےکی ناکام کوشش کی گئی، چند لوگ محض سیاسی تماشہ لگانا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن کی قومی کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ نہ نو من تیل تھا نہ رادھا ناچی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہزاروں کا مجمع تھا تو ویڈیوز کہاں ہیں؟، حقیقت یہ ہے کہ چند افراد ایک آڈیٹوریم میں جمع ہوئے ہیں، حکومت آئین اور جمہوریت کے مطابق کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے گزشتہ روز حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ہوٹل انتظامیہ پر 2 روزہ کانفرنس کے دوسرے دن کی اجازت منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، تاہم فیصلہ کیا گیا کہ یہ کانفرنس ضرور ہوگی۔

اپوزیشن کی 2 روزہ کانفرنس بدھ 26 فروری 2025 کو اسلام آباد کے لیجنڈ ہوٹل میں شروع ہوئی، جہاں جماعتوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ کانفرنس ملکی مسائل، قانون کی حکمرانی اور آئین کے حوالے سے ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک حکومت آج وجود میں ہے، جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے، جو ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے، یہ کانفرنس بند کمرے میں تھی، یہ کوئی سڑک پر نہیں ہے، یا ہزاروں لوگوں کی شرکت نہیں تھی، چند سو افراد ایک آڈیٹوریم میں تھے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت یہ بھی برداشت نہ کرسکی، اور پہلے دن کی کانفرنس ختم ہونے کے بعد ہمیں ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ یہاں پر انٹیلی جنس کے لوگ تھے یا انتظامیہ کے لوگ تھے، انہوں نے آ کر ہوٹل والوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر آپ نے کانفرنس کی تو کروڑوں کا جرمانہ بھی ہوگا اور آپ کو بند بھی کر دیں گے۔

مشہور خبریں۔

قطر کا اسرائیل اور شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا انکار

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے ویانا جوہری مذاکرات کی ناکامی پر گہری

امریکہ کسی خاتون کو صدر منتخب کرنے کے لیے تیار نہیں:میشل اوباما

?️ 16 نومبر 2025 امریکہ کسی خاتون کو صدر منتخب کرنے کے لیے تیار نہیں:میشل

یمنی فوج کی جانب سے بحری محاصرے کے  اعلان کے بعد صہیونی حکومت کی بڑھتی ہوئی تشویش

?️ 31 جولائی 2025یمنی فوج کی جانب سے بحری محاصرے کے  اعلان کے بعد صہیونی

یحیی سنوار کے بھائی کے ممکنہ جانشین کے بارے میں العالم کی قیاس آرائیاں

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: خبری نیٹ ورک العالم نے عزالدین قسام بریگیڈز کے ایک

بین الاقوامی اداروں کی غزہ میں جنگ بند کرنے کی درخواست

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے متعلقہ تنظیموں نے غزہ کی پٹی میں

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونیوں کی اپیل مسترد

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں

علیمہ خان نے عمران خان کے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کی تردید کردی

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان

سندھ میں اسی ماہ  سے  تعلیمی ادارے کھولنے  کا اعلان

?️ 14 جون 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اسی ماہ سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے