?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی حکومت پر نکتہ چینی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، اپوزیشن کا کام صرف حکومت پر نکتہ چینی ہے، پارلیمنٹ کا فورم بہت اہم ہے لیکن بدقسمتی سے ہم اس فورم میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں الجھ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کشمیر میں الیکشن لڑ رہی ہے، اس کا کام ہم پر نکتہ چینی ہے اور ضرور کرے لیکن اس کی حدود و قیود ہوتی ہیں، جسے عبور نہیں کرنا چاہیے ، کشمیر پر ہمارا موقف بڑا واضح ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم انتخابی سیاست میں حکومت کو نیچا دکھانے کے لیے پاکستان کے مفادات کو قربان کرنے کے لیے بھی تیار ہوجاتے ہیں، ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہم آہنگی ہے اور ایسا ہی رہنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا ایک ہی موقف رہا ہے، ہماری پارلیمنٹ نے اس حوالے سے متفقہ قراردادیں پیش کی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بریفنگ کے لیے ملک کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دفتر خارجہ کے دورے کی دعوت دیتے رہے ہیں، انہوں نے پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی دفاع کے اجلاس میں کشمیر اور افغانستان سے متعلق اپنا موقف پیش کیا ، اس کے علاوہ ایک خصوصی اجلاس بھی بلایا گیا جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان موجود تھے۔
اس جلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا، قوم کو افغانستان اور کشمیر کے معاملے پرساتھ لے کر چلنے کی ہماری کوشش جاری رہے گی ، ہمیں اس معاملے پر سمجھداری سے آگے بڑھنا ہے، انتخابات کے دوران وقتی طور پر ایک سیاسی ابال آتا ہے، اس میں سخت جملے بھی کہے جاتے ہیں، کوشش کی جانی چاہیے کہ اس سے پرہیز کیا جائے، اپنے امیدوار کی حمایت ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن ذاتی حملوں اور ایسی باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے جس سے پاکستان کا موقف کمزور پڑے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کا فورم بہت اہم ہے لیکن بدقسمتی سے ہم اس فورم میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں الجھ جاتے ہیں، بحث موضوع سے ہٹ کر ذاتیات پر آجاتی ہے ، اس کا فائدہ پاکستان کے مخالفین اٹھاتے ہیں، اپوزیشن کا یقینی طور پر افغانستان کے مسئلے پر نکتہ نظر ہوگا، ان کے پاس کوئی حل ہے تو بتائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر نکتی چینی ضرور کیجیے لیکن حل بھی بتایئے کہ موجودہ حالات میں ہمارے پاس کون سے آپشن ہیں ، اگر ہم مسائل کے حل پر بات کریں تو یہ بہتر ہوگا، ایک دوسرے کو غدار کہنے کا فائدہ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق امریکی پابندیوں کے سب سے بڑے پیکج کا منتظر ہے
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کی سیاسی فضا ملک میں افراد اور اداروں کے
دسمبر
پاکستان کے وزیر خارجہ: ہم علاقائی سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں
جولائی
ایران کے ۹۵۰ میزائل اسرائیل پر لگے ہیں: صیہونی ادارے کا دعویٰ
?️ 24 اکتوبر 2025ایران کے ۹۵۰ میزائل اسرائیل پر لگے ہیں: صیہونی ادارے کا دعویٰ
اکتوبر
ایران کا بائیدن انتظامیہ پر الزام
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا میں ایران کے اثاثوں
مارچ
صہیونی قیدیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے: القسام
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی فوجی شاخ العزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے
اکتوبر
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف قرارداد کی منظوری
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کے روز مقامی
دسمبر
یمنیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صنعاء میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنیوں کی بڑی
اپریل
ایکس پر ٹوئٹس کو لائیک کرنے اور ری ٹوئٹ کرنے پر بھی فیس عائد
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلآخر ماہانہ فیس کے
اکتوبر