اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امید ہے کہ عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں فرق صاف ظاہر ہے، کیا بھارت مقبوضہ کشمیر الیکشن میں غیر جانبدار مبصروں کو جانے کی اجازت دے گا؟
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران سیاسی قیادت کا بڑا حصہ قید میں ہوتا ہے، یہاں آزاد کشمیر الیکشن میں گہما گہمی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرق صاف ظاہر ہے، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات میں ہو کا عالم ہوتا ہے، کیا بھارت مقبوضہ کشمیر الیکشن میں غیر جانبدار مبصروں کو جانے کی اجازت دے گا؟انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت مخالف جماعت حکومت کرتی رہی، لوگوں کو واضح رجحان تحریک انصاف کی طرف دکھائی دیتا ہے۔ بیلٹ باکس کھلے گا تو نتیجہ سامنے آئے گا۔ ووٹر زمینی حقائق دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹوں کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں آئیں، اپوزیشن جماعتیں آزاد کشمیر گئیں اپنی انتخابی مہم چلائیں، امید ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
مجھے امید ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل جلد ہی سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کریں گے:صیہونی وزیر جنگ
دسمبر
نواز شریف اور آصف زرداری کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کیا ہوگی؟ سابق وفاقی وزیر کی زبانی
جولائی
ایران اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں کیسے رہے ہیں
جنوری
(ن) لیگی رہنماؤں کے مذاکرات مخالف بیانات پر پی ٹی آئی نے حکومت سے وضاحت طلب کرلی
مئی
نیٹو کا ٹرمپ پر خطرناک الزام
فروری
اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات سے شام کے اتحاد کو خطرہ
جنوری
امریکی پیسے کی جمہوریت کو دوسرے ممالک پر مسلط نہیں کیا جا سکتا:چینی سفیر
دسمبر
اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟
اکتوبر