?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے مشاورت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں۔
رواں برس اپریل میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ تیسرا دورہ لندن ہے۔ وزیر اعظم کے وفد کے تقریباً تمام ارکان شرم الشیخ سے واپس آچکے ہیں لیکن شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔
وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں تصدیق کی کہ وزیراعظم نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جو چیئرمین پی ٹی آئی پر گزشتہ ہفتے حملے کے بعد آج ممکنہ طور پر وہیں سے شروع ہوگا۔
موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، فوجی ترجمان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔
دوسری جانب عمران خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزیراعظم اپنے بڑے بھائی سے اگلے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں جو کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ مصر کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے پر عالمی سطح پر اتفاق رائے ہوا ہے۔
وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں تصدیق کی کہ وزیراعظم نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جو چیئرمین پی ٹی آئی پر گزشتہ ہفتے حملے کے بعد آج ممکنہ طور پر وہیں سے شروع ہوگا۔
انہوں نے ملک بھر میں جاری پی ٹی آئی کے مظاہروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب سے عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا ہے تب سے وہ تباہی، افراتفری اور انتشار پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔
مشہور خبریں۔
این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 28 دسمبر 2023مانسہرہ: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم
دسمبر
جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے بعد کوئٹہ ریلوے ڈویژن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
?️ 23 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان ریلوے پولیس نے 11 مارچ کو پشاور جانے
مارچ
پوٹن حملہ کرے یا نہ کرے اسے قیمت چکانی ہوگی: پیلوسی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جرمنی میں
فروری
طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل کی سب سے بڑی ناکامی کیا رہی؟
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت کے سیاسی عدم استحکام، قانون
دسمبر
روس نے یوکرائنی جنگ کے سابق فوجیوں کے لیے سہولیات مختص کیں
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامے
اگست
اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب
مئی
صیہونی حکومت پورے خطے کے لیے خطرہ ہے:ایران
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ
فروری
واٹس ایپ پرانے فیچر جدید انداز میں پیش کرے گا
?️ 8 ستمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ اب پرانے فیچر کو جدید انداز سے
ستمبر