🗓️
(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں اہم کردار ادا کرنے پر کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جدہ میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں کیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، مملکت کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں اس کے منفرد اور نمایاں مقام کو تسلیم کرتا ہے۔
ملاقات کے دوران فریقین نے مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشت گردی، مواصلات اور معلومات کے شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے خطے میں مسلم امہ کے اتحاد کے داعی اور اس بڑی ذمہ داری کے اہم کردار کے طور پر پائیدار اسٹریٹجک شراکت داری میں دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبات کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے رپورٹ کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوستی اور مشترکہ تعاون کے بندھن کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے اور پاک-سعودیہ عرب تعلقات کو فروغ دینے میں نمایاں کاوشوں پر ’کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس’ سے نوازا۔
ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا جن کے ساتھ بہت سے اہم معاملات پر ان کی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص عسکری شعبوں میں تعاون اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایس پی اے نے مزید رپورٹ کیا کہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی فوج کے سپہ سالار کو ‘کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس’ سے نوازا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف کو یہ اعزاز تعلقات کو مستحکم و مضبوط کرنے، دوستی، مشترکہ تعاون اور پاکستان ۔ سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی نمایاں کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
اس موقع پر سعودی شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
ہفتہ وار مہنگائی اضافے کے بعد 29.6 فیصد ریکارڈ
🗓️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے
اکتوبر
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
🗓️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی
اپریل
متحدہ عرب امارات کا چین کے ساتھ مشترکہ ویکسین بنانے کا منصوبہ
🗓️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کئی مہینوں سے سینوفارم ویکسین کو چین کے
ستمبر
ڈیووس سربراہی اجلاس کا جھٹکا، طوائفوں کا گرم بازار یا یورپی سرمایہ داروں کا اجتماع؟
🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیووس اجلاس جو پیر 26 جنوری کو شروع ہوا تھا جس
جنوری
جیل اصلاحات سے متعلق کمیٹی میں پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ بھی شامل
🗓️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب
نومبر
دفتر خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان
🗓️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے
اگست
امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
🗓️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک
جولائی
لوگ کہتے ہیں خوش نصیب ہیں آپ کو اقرا عزیز ملی، یاسر حسین
🗓️ 30 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کو منفرد
دسمبر