ایف آئی اے کی پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں،ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں تحریک انصاف کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع ایف آئی اے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے تینوں اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کیلئے استعمال ہوئے،ان اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں۔

ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جس نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا۔ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں جواب کے لیے طلب کر لیا،جبکہ ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس پر تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا،عمران خان نے ایف آئی اے نوٹس کو بد نیتی قرار دے دیا۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارںی جنرل انور منصور نے ایف آئی اے کو تحریری جواب بھجوایا۔ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اور اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو تحریری جواب بھجوا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ آپ کو جواب دہ ہوں اور نہ ہی معلومات دینے کا پابند ہوں،پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیر اثر ہونے کا مظہر ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ہے،اگر دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت کارروائی کروں گا۔ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی کو ہونے والی فنڈنگ سے متعلق ریکارڈ مانگا تھا۔

مشہور خبریں۔

 ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے پیجر بھیجیں گے:سابق صیہونی وزیر اعظم  !  

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ

عراق کی ایٹمی تنصیبات میں صیہونیوں کی تخریب کاری

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:موساد کے ایک سابق انٹیلی جنس عہدیدار نے پہلی بار انکشاف

ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان 

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ایک اہم

ایران کا صیہونیوں کو پیغام؛فلسطینی ماہر کی نظر میں

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: ایک فلسطینی ماہر نے صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ

مغرب کی اسلامی جماعت نے صیہونی حکومت کی دعوت کو کیا مسترد

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مغرب میں صیہونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر

بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان

?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت

سڈنی حملے میں موساد کے ملوث ہونے کا خدشہ

?️ 16 دسمبر 2025 سڈنی حملے میں موساد کے ملوث ہونے کا خدشہ عرب دنیا

ٹکا؛ پاکستان میں ترکی کا نرم اثر و رسوخ کا آلہ

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جغرافیائی سیاست، جیو اکنامکس اور بین الاقوامی سیاست میں ترکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے