آرمی چیف 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، آئی ایس پی آر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر 4 روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جس کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔‘

ریڈیو پاکستان کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جنرل عاصم منیر کا چوتھا بیرون ملک کا دورہ ہے۔

اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا ایک ہفتہ طویل سرکاری دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاستوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

دورے کے دوران حکام نے دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ بعد ازاں فروری میں آرمی چیف نے دفاع سے متعلق امور پر ملاقاتوں کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی جو ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے جسے یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان کھلے مکالمے کو فروغ دینے کے لیے بنایا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکی طلباء کا اتنا شدید احتجاج کیوں؟

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: امریکی یونیورسٹیوں میں پولیس کا تشدد برداشت کرنے والے طلباء

ایران جنگ کے اثرات؛ عالمی ذرائع ابلاغ میں جنگ کے نتائج اور خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ

?️ 24 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ کے اثرات عالمی

ترک وزیر خارجہ: ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف

حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کون ہیں؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی

امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ مفاہمت کے حوالے سے متضاد بیانات 

?️ 12 جون 2026سچ خبریں:  امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے اپنی تازہ رپورٹ میں

وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی ہے

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیرخارجہ کے بیان سے

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی

?️ 24 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے

واشنگٹن میں ٹرمپ کے خلاف ہزاروں کا احتجاج؛ ووٹ کے حق کے تحفظ کا مطالبہ

?️ 29 اگست 2026سچ خبریں:واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ کی پالیسیوں اور ووٹنگ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے