برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی

?️

لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی ہے جس میں انہیں ماہانہ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد تنخواہ ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مارچ 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری نے اخراجات چلانے کے لیے ذہنی صحت کے لیے کام کرنے والے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی ہے۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے گزشتہ برس شاہی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کرکے ابتدائی طور پر کینیڈا اور بعد ازاں امریکا میں رہائش اختیار کی تھی۔

شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد شاہی خاندان نے ان کی مالی معاونت ختم کردی تھی اور انہوں نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس اور میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے سے بھی معاہدے کیے تھے۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اب جہاں نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں بنائیں گے، وہیں وہ اسپاٹی فائے کے لیے پوڈکاسٹ شو بھی کریں گے، اور اب شہزادہ ہیری امریکی ملٹی نیشنل ادارے بیٹر اپ میں کل وقتی ملازمت بھی کریں گے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق شہزادہ ہیری نے ذہنی صحت کے حوالے سے کام کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل ادارے میں چیف امپیکٹ افسر (سی آئی او) کی ملازمت اختیار کرلی۔

ملازمت کی ذمہ داریوں کے تحت شہزادہ ہیری کو ادارے کے لیے ذہنی مسائل سے دوچار افراد کے لیے منصوبہ بندی تیار کرنی ہوگی، شہزادہ ہیری کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار ہونے کے ناتے مختلف ممالک کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں پر ذہنی صحت کے حوالے سے مہمات میں حصہ لیں گے۔

مذکورہ تنظیم تشدد، دہشت گردی کے کسی واقعے سے متاثر، بیماریوں یا سماجی فرسودہ روایات سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کو معاونت فراہم کرتی ہے۔

مذکورہ تنظیم براعظم افریقہ میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی ذہنی صحت سمیت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے فوجی اہلکاروں کی ذہنی صحت کی بحالی پر بھی کام کرتی ہے۔

اگرچہ کمپنی نے شہزادہ ہیری کی تنخواہ سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی خود شہزادہ ہیری نے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی ہے، تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کو 7 اعداد میں تنخواہ ادا کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

دی سن نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ ممکنہ طور پر شہزادہ ہیری کو 7 اعداد پر مشتمل رقم جتنی تنخواہ ادا کی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں 10 لاکھ امریکی ڈالر تک ماہانہ تنخواہ ملے گی۔

اگر شہزادہ ہیری کو 10 لاکھ امریکی ڈالر تنخواہ ملتی ہے تو انہیں ماہانہ پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد تنخواہ ملے گی، تاہم اگر انہیں 7 لاکھ امریکی ڈالر بھی ملتے ہیں تو انہیں پاکستانی 10 کروڑ روپے سے زائد کی تنخواہ ملے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے: وزیراعظم

?️ 18 اکتوبر 2025 جہانیاں: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے

اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہیں کرے گا : نیتن یاہو

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:     اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اقوام

غزہ کے ویرانوں میں عید کی نماز

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام نے جنگ اور قحط کے سائے میں

امریکی مداخلت کے دوران وینزویلا میں 400 سے زائد اپارٹمنٹس کو نقصان

?️ 18 جنوری 2026سچ خبریں:وینزویلا کی عبوری صدر دلسی رودریگز نے انکشاف کیا ہے کہ

مداح نے دعویٰ کیا کہ جب ہمارا نکاح ہوچکا تو میں مانتی کیوں نہیں؟ ماہ نور بلوچ

?️ 4 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف

گوٹیرس نے جنگ بندی اور یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا کیا مطالبہ

?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے انتھونی گوٹیرس نے

کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر پر امریکی نمائندوں کے شدید ردعمل کی لہر

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: کانگریس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی تقریر کے

ٹرمپ کی واپسی سے سب سے زیادہ پریشان کون ہے؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر عباس اصلانی نے ایک نوٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے