?️
راولپنڈی (سچ خبریں)آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء و غازیوں کے اہل خانہ کا حوصلہ قابل تعریف ہے، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ گہرے سمندروں میں فرض نبھانے والا باپ بیٹے کےلیے سپر ہیرو سے کم نہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے غیر متزلزل عزم کے حامل غازیوں کو یوم دفاع کی مناسبت سے جاری خراج تحسین پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا و غازیوں کے اہل خانہ کا حوصلہ قابل تعریف ہے شہدا، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں، گہرے سمندروں میں فرض نبھانے والا باپ بیٹے کےلیے سپر ہیرو سے کم نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع کی مناسب سے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں نیوی افسر کے بیٹے کے اسکول میں سپر ہیرو کا دن منایا جارہا ہے۔
بچہ اپنے والد کو سپر ہیرو مانتا ہے اسی لیے وہ اپنی ماں سے نیوی کی وردی سلوا کر سپر ہیرو ڈے پر پہنتا ہے اور اپنے اسکول میں بھی سب کو بتاتا ہے کہ میرے والد سپر ہیرو ہیں جو سمندر میں رہ کر دشمن سے لڑتے ہیں اور کسی سے ڈرتے بھی نہیں ہیں، آپ صرف میرے نہیں بلکہ پوری کلاس کے سپر ہیرو ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچے کی ماں یہ ساری داستان سمندری حدود کی حفاظت پر مامور اپنے شوہر (نیوی افسر) کو خط کے ذریعے بتا رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسلامی مقدسات کے خلاف سازشوں سے نمٹنے کے لیے حجاز پارلیمنٹ کا قیام
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:درجنوں سعودی کارکنوں نے لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے
فروری
غزہ میں عام سوگ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی گروپوں نے غزہ میں ایک
نومبر
واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کیسے کریں؟
?️ 13 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ پر صارفین کے
اکتوبر
صیہونیوں کو غزہ پر زمینی حملہ کر کے کیا حاصل ہوا ہے؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر نے فلسطینی مجاہدین کی تعریف کرتے
نومبر
غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے افغانی سیاسی پناہ کے اہل نہیں ہیں: امریکہ
?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:امریکی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ نئے قانون کے مطابق
مئی
امریکی طاقت رو بہ زوال
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ گزشتہ چند سالوں میں اور دنیا کی معاشی صورتحال کے
نومبر
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی عراق کے صوبہ موصل میں واقع ترکی کے ایک فوجی
جنوری
چین میں ایغور مسلمانوں کے خلاف نئے مظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا
?️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین کے ایغور مسلمانوں پر تاریخ کے بدترین مظالم
مئی