?️
چارسدہ (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ گرفتاریوں سے خوفزدہ ہوں گے تو یہ انکی غلط فہمی ہے۔گرفتاریاں اور انتقامی کارروائیوں ہمیں لانگ مارچ سے نہیں روک سکتیں۔لانگ مارچ ضرور ہو گا اور کامیاب بھی ہو گا۔ اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
شہباز شریف کی 16 ارب منی لانڈرنگ کیس میں بریت سوالیہ نشان ہے۔یہ لوگ چوری کریں تو انکے کیلئے کوئی قانون نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ غریب لوگ چوری کریں تو ان کیلئے جیل ہے،یہ قانون اور انصاف کا قتل ہے۔اعظم سواتی کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ابھی تک لانگ مارچ کی کال نہ دینے کی وجہ بتادی،مری میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں،آپ لوگوں کے پاس وقت بہت کم ہے، اگر 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن نہ ہوتے تو اب تک لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا کیوں کہ اتوار کو ملک کی تاریخ کا اہم الیکشن ہے،الیکشن میں پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے، انہوں نے دھاندلی کرنی ہے مگر اس کے باوجود انہیں پھینٹا لگائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دفتر بیٹھ کر ہر ضلع کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں، معلوم ہے کہاں کام ہو رہا ہے اور کہاں نہیں، مری میں بھی کام نہیں ہو رہا۔ علاوہ ازیں چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہر ایک کی ذمہ داری لگا رہا ہوں کہ مجھے ہارنے نہیں دینا، ہاتھ کھڑا کریں آپ میرے لئے مہم چلائیں گے، میرے کارکنوں میں پہلی بار آپ کے حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں، چارسدہ کے لوگوں کی سیاست میں پرانی تاریخ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک پر امریکی سازش کے تحت ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا،60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنا سیاست نہیں، حکمران اربوں روپے کے کیسز معاف کروا رہے ہیں، شہباز شریف اور حمزہ کو بری کیا گیا، مریم نواز کو بھی بری کردیا گیا مگر ہر روز عمران خان کو ضمانت کے لیے عدالت جانا پڑتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بی جے پی کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، کانگریس
?️ 30 مئی 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
بحرینی سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ بھی حکومتی عتاب کا شکار
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ
اپریل
آئی ایم ایف بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے 29 اپریل تک اجلاس
اپریل
شبلی فراز کا بھنگ کے منافع سے متعلق اہم بیان
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
دسمبر
مصر کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے محمد مرسی کو دہشت گردی کی فہرست میں ڈال دیا!
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:مصری پراسیکیوٹر کے دفتر نے اخوان المسلمون کے 10 رہنماؤں کو
فروری
ترکی میں معاشی بحران اور شرح پیدائش میں کمی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی کی آبادی کے
مئی
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور
مارچ
صیہونی ٹرانسپورٹ کمپنی کی سعودی عرب کے ساتھ تجارتی روٹ کے قیام کی تیاریاں
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:کچھ ذرائع نے سعودی عرب کے ساتھ حمل و نقل کا
جولائی