انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق قانون اگلے ہفتے منظور کرالیا جائے گا

?️

پشاور(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق قانون اگلے ہفتے منظور کرالیا جائے گاپشاور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے تمام انتخابات متنازع رہے، الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے ای وی ایم کو جگہ دینی ہوگی، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا مقصد بیرونی مداخلت کو روکنا ہے، اس سلسلے میں تمام لوگوں کو بریفنگ دی جارہی ہیں، اگلے ہفتے اس حوالے سے قانون منظور ہو جائے گا۔

اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بہترین پیکیچز لائے جارہے ہیں، اپوزیشن کے پاس قوم کے لیے اور مہنگائی کو کم کرنے کے کوئی آپشن نہیں، پی ڈی ایم کو ہمیشہ ناکامی ہوئی ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے درمیان اختلافات ہیں، وہ کبھی ایک نہیں ہو سکتے، مولانا فضل الرحمان کی صورتحال واضح نہیں، وہ ’رینٹ اے کراؤڈ‘ (کرائے پر لوگوں کو لانے والے) بن چکے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، اس کی خوشحالی اور امن کا اثر پاکستان پر براہ راست ہوتا ہے، افغانستان میں معاشی صورتحال ٹھیک نہیں، جس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کو افغانستان کو مدد کرنا ہوگی، عالمی دنیا کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

ترکی اور آذربائیجان کے لیے امریکہ کا نیا جال

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: انقرہ میں امریکی سفیر کے کھلے عام بیانات سے ظاہر

شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹ

بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس

پہلی انتخابی بحث میں بائیڈن اور ٹرمپ کا ایک دوسرے پر بے مثال حملہ

?️ 28 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے مباحثوں کا پہلا دور آج صبح ڈیموکریٹک

ملک بھرمیں 9 محرم کے جلوس برآمد، حکومت کی جانب سےسیکیورٹی ہائی الرٹ

?️ 18 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) شہدائے کربلا کی یاد اور ان  کی لازوال قربانی کی

عدن میں امریکی بحری جہاز پر کیا بیتی؛ سینٹ کام کی زبانی

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرو کانفیڈینس

عمران خان کی توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست

?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

کوئٹہ: تاجروں کا تمام کاروباری مراکز  کھولنے کا اعلان

?️ 11 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) تاجروں نے حکومتی پابندی ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے