?️
اسلام ٓباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ بینچ آئین اور قانون کے مطابق ریفرنس کی پیروی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ کے خلاف جو مہم چلائی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ہمیں سپریم کورٹ پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اس مسئلے کو آئین اور قانون کے مطابق دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن کی حیثیت سے مجھے بار ایسوسی ایشن کی باڈی پر ذاتی طور پر تحفظات ہیں، سپریم کورٹ بار کی باڈی تمام لوگوں سے ووٹ لے کر آتی ہے لیکن انہیں قطعی طور پر کسی ایک جماعت کا سبسڈری نہیں بننا چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بار کی دیگر باڈیز سمیت دیگر ایسوسی ایشن کو سپریم کورٹ بار کے صدر کے رویے خلاف ایکشن لینا چاہیے، دنیا کے بار سیاسی جماعتوں سے خود کو بالاتر رکھ کر سیاسی معاملات دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے بار نے خود کو ایک سیاسی جماعت کے ساتھ منسلک کر لیا ہے اور اس میں سپریم کورٹ بار کا مفاد نہیں ہے، تنظیم میں بیٹھے ایک دو لوگوں نے اسے یرغمال بنا لیا ہے۔
ڈی چوک جلسے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ ہونے جارہا ہے، یہ شطرنج کی بازی شروع تو اپوزیشن نے کی ہے لیکن اسے ختم ہم کریں گے۔
جلسے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے اپنے پچھلے فیصلے میں واضح ہدایات دی تھیں کہ جلسہ کیسے ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے، اس سے لگتا ہے کہ اپوزیشن جلسہ نہیں کرے گی اور 27 مارچ کو صرف پی ٹی آئی کا جلسہ ہی ہوگا۔
اتحادیوں کے فیصلے پر کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو اتحادی حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کا حصہ ہی رہیں گے، اتحادیوں کی حمایت بھی اسی سرپرائز کا حصہ ہے جس کا ذکر وزیر اعظم نے کل کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سابق وزیراعظم کہتے رہے فیصلے میں خود کرتا ہوں، اب کہتے ہیں اختیار نہیں دیا، وزیراعظم
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی
اکتوبر
اقوام متحدہ کو اب پتا چلا کہ روس میں کیا ہوا
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: روس میں ویگنر فوجی گروپ کی بغاوت کے خاتمے کو
جون
اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ
جون
سعودی عرب یوکرین امن مذاکرات کے ذریعے کیا چاہتا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:یوکرائنی امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی آمادگی
اگست
ادارے میں ’نیوٹریلٹی‘ کے آثار نظر نہیں آرہے، اسد عمر
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر
جنوری
این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھ تو سکتا ہے کم نہیں ہوسکتا، وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 16 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
مارچ
کورونا کی تازہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر کی ہلاکت
اپریل
ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جون