امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ایک ہے۔ حافظ نعیم الرحمان

سپریم کورٹ کے فیصلے سے کون سی حقیقت سامنے آ گئی؟ امیر جماعت اسلامی

?️

سکھر (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ایک ہے۔

سندھ کے ضلع سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ایران پر بمباری جاری ہے، امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جارحیت میں ملوث ہیں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی طاغوتی قوتیں خطے میں اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے لیے جنگیں مسلط کر رہی ہیں، پاکستانی حکمران امریکہ کو خوش کرنے کے لیے قومی وقار کا سودا کرتے ہیں، امریکی صدر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنا افسوسناک ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مغرب جمہوریت کا دعویدار ہے مگر ایران پر حملہ بغیر کانگریس کی اجازت کیا گیا، فلسطین اور غزہ میں جدید مہلک ہتھیاروں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، امریکہ، اسرائیل اور بھارت ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں ٹرمپ اور امریکہ کے خلاف بات کرنے سے گریزاں ہیں، پاکستان کو امریکی خوشنودی نہیں بلکہ خودمختار پالیسی کی ضرورت ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور اس صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام نے ملک کو مسائل میں جکڑ رکھا ہے، سندھ میں کرپشن، لاقانونیت اور عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات اور تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے، سندھ میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں اور تعلیمی نظام تباہ حال ہے۔

مشہور خبریں۔

دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی

ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے امریکی ریستوران انڈسٹری پر اثرات

?️ 10 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پابندیوں، بڑے پیمانے پر قانونی

ماداگاسکار میں فوجی بغاوت، ایک کمانڈر کا حلف، ایک ملک کی معطلی

?️ 16 اکتوبر 2025ماداگاسکار میں فوجی بغاوت، ایک کمانڈر کا حلف، ایک ملک کی معطلی

ممدانی کی کامیابی؛ امریکہ کی شکست: ٹرمپ

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے نیویورک کے مسلمان منتخب میئر زہران

تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

?️ 2 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی

?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے

امریکہ میں نئے سال کے پہلے چار دنوں 650 سے زیادہ متاثر

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:  آن لائن آرکائیو آف گن وائلنس کے مطابق 2022 کے

ایران صہیونی حملے کی صورت میں شدید تر جواب دینے کے لیے تیار ہے:انصاراللہ

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے