?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آپریشن کے مقاصد کے حصول کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز دشمن کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مراکشی شہریوں کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے خلاف مظاہرہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:مراکش کے عوام نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی جرائم بالخصوص
فروری
متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد
?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک
دسمبر
اسلام آباد ہائی کورٹ کا توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع
?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف
مئی
پیپلز پارٹی کا الیکشن رولز میں مجوزہ تبدیلیوں میں ’بے ضابطگیاں‘ ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ تبدیلیوں پر اعتراضات
اکتوبر
20 میٹر سرنگ کی جگہ محض ایک میٹر گڑھا دریافت
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج
اپریل
موریتانیا کا اسرائیل کے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر شدید ردعمل
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:موریتانیا نے اسرائیل کے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے
دسمبر
پی ایس ۸۸ ملیر میں خالی ہوئی نشست پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا آغاز
?️ 16 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88
فروری
امریکہ ہمارے تیل کی لوٹ مار بند کرے:شام
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اس ملک
اپریل