?️
سکھر (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ایک ہے۔
سندھ کے ضلع سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ایران پر بمباری جاری ہے، امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جارحیت میں ملوث ہیں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی طاغوتی قوتیں خطے میں اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے لیے جنگیں مسلط کر رہی ہیں، پاکستانی حکمران امریکہ کو خوش کرنے کے لیے قومی وقار کا سودا کرتے ہیں، امریکی صدر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنا افسوسناک ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مغرب جمہوریت کا دعویدار ہے مگر ایران پر حملہ بغیر کانگریس کی اجازت کیا گیا، فلسطین اور غزہ میں جدید مہلک ہتھیاروں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، امریکہ، اسرائیل اور بھارت ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں ٹرمپ اور امریکہ کے خلاف بات کرنے سے گریزاں ہیں، پاکستان کو امریکی خوشنودی نہیں بلکہ خودمختار پالیسی کی ضرورت ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور اس صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام نے ملک کو مسائل میں جکڑ رکھا ہے، سندھ میں کرپشن، لاقانونیت اور عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات اور تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے، سندھ میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں اور تعلیمی نظام تباہ حال ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرنے کی درخواست مسترد
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا نے اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے کورین جنگ
ستمبر
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے، چیئرمین نیپرا
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری
فروری
اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک کو فوجی اتحاد بنانے کی دعوت دے دی
?️ 24 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک
جون
ایک دعوتنامہ نہ آنے پر اتنا شور شرابہ کیوں:عمران خان
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ
اپریل
مغربی نوجوانوں میں صیہونیت مخالف جذبات میں اضافہ؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے ایک
مئی
رواں ہفتے ملک بھر میں ریکارڈ مہنگائی
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد:( سچ خبریں)ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے
اگست
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات،غزہ میں پائیدار امن کے بجائے سیاسی نمائش
?️ 31 دسمبر 2025 ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات،غزہ میں پائیدار امن کے بجائے
دسمبر
امریکی اہم ریاستوں میں مہنگائی عروج پر
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اہم امریکی ریاستیں دیگر
مارچ