?️
واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی،
اس موقع پر خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، امریکی وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرآب ہے، متاثرین کیلئے 17 امدادی طیارے بھجواچکے ہیں، یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔
انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں، سیلاب سے کینیڈا کی آبادی جتنے شہری متاثر ہوئے ہیں، افغانستان کی ترقی پاکستان اور امریکا دونوں کیلئے ضروری ہے، افغانستان کی ترقی پاکستان اور امریکا دونوں کا مشترکا مسئلہ ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہی کا سامنا ہے، سیلاب اور بارشوں کے بعد 100 کلومیٹر طویل جھیل بن گئی، پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہو گئی۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرآب ہے، متاثرین کیلئے 17 امدادی طیارے بھجواچکے ہیں.
جیو نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے پاکستان میں سفیر رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی، ناظم جوکھیو اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امدادی سامان لے کر آنے والے طیارے کا استقبال کیا۔ انڈونیشین سفارتکاروں نے باضابطہ طور پر امدادی سامان ڈائریکٹر جنرل موفا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے کے حوالے کیا۔
ملاقات اور پریس کانفرنس کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان اور امریکا کی دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگا دیا۔


مشہور خبریں۔
سربراہ حبیب بینک کو نومنتخب وزیراعظم کی فنانس ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک
مارچ
کشمیری تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں
?️ 8 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
کیا نیتن یاہو اب وائٹ ہاؤس میں داخل بھی نہیں ہو سکتے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے
ستمبر
پیر سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے:وزیر داخلہ
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک بھر
مارچ
یمنی مسلح فوج سے دنیا حیرت میں
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر مہدی المشاط نے
مئی
پاکستان میں شیعہ عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ، عراقی رہنما نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا
?️ 20 اگست 2021بغداد (سچ خبریں) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں شیعہ عزاداروں کے ماتمی
اگست
امریکی ایوان کے اسپیکر ٹرمپ کو امن کا اگلا نوبل انعام دینے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 15 اکتوبر 2025امریکی ایوان کے اسپیکر ٹرمپ کو امن کا اگلا نوبل انعام دینے
اکتوبر
وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ
جون