امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا: صدر مملکت

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب   میں صدرمملکت عارف علوی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے پس منظر میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور ایک اور جال میں پھنس گیا۔

رپورٹ کے مطابق ‘جنوبی ایشیا: ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز’ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے غلط لگتا تھا کہ امریکا نے ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھا ہوگا اور وہ کسی اور جال میں نہیں پھنسے گا۔

صدر کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے کہ جب وزیراعظم عمران خان روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر تھے اور روس کے یوکرین پر حملے کی اطلاعات کے درمیان انہوں نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔تاہم انہوں نے امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر علوی نے کہا کہ یورپ نے اپنی سرزمین پر مزید جنگوں نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو تباہ کرتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘کسی انتشار پسندی کی حمایت کرنے کے بجائے، پاکستان خطے میں امن اور ترقی کے لیے اقوام کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں جیت کا تعاون چاہتا ہے’۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کسی پولرائزیشن کا حصہ نہیں بننا چاہتا اور ملک کے آبا اجداد نے بھی الگ وطن کا مطالبہ کرنے سے پہلے بقائے باہمی کی وکالت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب سے لیک ہونے والی ویڈیوز میں ایران کے میزائل حملوں کے نقصانات ظاہر

?️ 11 مارچ 2026سچ خبریں:تل ابیب سے سامنے آنے والی لیک ویڈیوز میں ایران کے

اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی روز اپنی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق

یورپی یونین کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے: اردوغان

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ آنکارا

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل سخت پابندیاں عائد

?️ 19 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) جیسے جیسے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ 26جنوری

پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا

?️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا،ن لیگ کے وہم

ہم بحیرہ احمر کو اسرائیلی جھیل نہیں بننے دیں گے: صنعاء

?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:    یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز

سوڈان میں بغاوت کی شکست

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: سوڈان جس میں 97 فیصد مسلم آبادی ہے اور حال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے