?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی نئی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔
نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی گئی، تقریب میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی۔
نئی کابینہ کے اراکین آفتاب عالم، امجد علی، فضل شکور خان، ارشد ایوب، مینا خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں، عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
مزمل اسلم اور تاج محمد کو وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کا مشیر اور شفیع جان کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا، خیبر پختونخوا کابینہ کی کل ممبران کی تعداد 13 ہے۔
خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبائی چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی تھی کہ چیئرمین عمران خان نے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بعدازاں، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ اس وقت نیا رخ اختیار کر گیا تھا، جب گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخطوں میں فرق ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کے دو استعفے واپس کر دیے تھے اور انہیں 15 اکتوبر (بدھ) کو گورنر ہاؤس میں طلب کیا تھا تاکہ معاملہ حل کیا جا سکے۔
12 اکتوبر کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ ’وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض کے ساتھ واپس کر دیا گیا‘۔
انہوں نے ایک خط بھی جاری کیا تھا، جو علی امین گنڈاپور کے نام تھا، اس میں بتایا گیا تھا کہ گورنر ہاؤس کو 8 اور 11 اکتوبر کو دو استعفے موصول ہوئے، لیکن دونوں پر دستخط ایک جیسے نہیں تھے۔
دوسری جانب، علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ ان کے دونوں استعفوں پر ان کے اصلی دستخط موجود ہیں۔
دریں اثنا، 13 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا تھا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے تھے۔
تاہم، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی ہوگا، جب تک علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔
آخرکار پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو 15 اکتوبر کو شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا، عدالت نے قرار دیا تھا کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی سے پشاور پہنچے تھے اور آج عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا۔


مشہور خبریں۔
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ
ہندوستان اچانک روسی خام تیل کی درآمد کو کیوں نہیں روک سکتا؟
?️ 20 اکتوبر 2025ہندوستان اچانک روسی خام تیل کی درآمد کو کیوں نہیں روک سکتا؟
اکتوبر
پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، نور ولی کے نائب سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
?️ 30 اکتوبر 2025ضلع باجوڑ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر
اکتوبر
اگر یہ سوچتے ہیں بچوں کو اغواء کرکے ہمیں پریشرائز کرلیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، علیمہ خان
?️ 23 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
اگست
امریکہ کا خطے میں جدید ترین ڈرون بیڑے تعینات کرنے کا ارادہ
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: بحرینی اخبار الایام نے امریکی بحریہ کے پانچویں بحری
اگست
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 7 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی ایئرپورٹ کے قریب رات گئے غیر ملکیوں کے
اکتوبر
سدھارتھ شکلا کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
?️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ
اکتوبر
پاکستان نے بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کراچی سے آنے والے ایک بحری
نومبر