?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، امریکا سے دیرینہ مراسم ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، پاکستان امریکا سے تعلقات میں مزید مضبوطی کا خواہشمند ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے چین سے تعلقات ہماری پالیسی کا حصہ ہیں، دہائیوں پر مشتمل یہ تعلقات کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فارن مشن اور وزارت خارجہ کے درمیان بات چیت سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہوتی ہے، پاکستان دوسرے ممالک کی سیاست اور اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوپ 29کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کا امکان نہیں ہے۔
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ پاکستان کے چین سے تعلقات ہماری پالیسی کا حصہ ہیں۔ دہائیوں پر مشتمل یہ تعلقات کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتے۔
ترجمان دفترخارجہ کی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائر عیسٰی کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں، ابتدائی معلومات کے بعد حکومت کی جانب سے معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو الریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم اعلی سطح وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر رد عمل دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکا سے دیرینہ مراسم ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، پاکستان امریکا سے تعلقات میں مزید مضبوطی کا خواہشمند ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا انڈیا کا نام بدل کر بھارت کرنا سنگین خطرہ ہے؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: انڈیا کا نام بدل کر بھارت کرنے سے پہلی نظر
ستمبر
برطانوی مسلمانوں کے لیے حج کی رجسٹریشن مشکل
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:سعودیوں کی جانب سے بروقت ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ
جون
خطے میں بڑہتی ایران کی طاقت کو دیکھتے ہوئے امریکا اور اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی
?️ 8 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران اس وقت
مئی
سیکورٹی تجزیہ کار: امریکہ عراق سے انخلاء کا خواہاں نہیں ہے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: سلامتی کے تجزیہ کار عبدالکریم خلف نے ایک بیان میں
ستمبر
عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا
?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق
جولائی
ملک کو پرامن بنانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ علامہ طاہر اشرفی کا مشورہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے
جون
روپیہ مستحکم ،ڈالر کی تنزلی جاری
?️ 11 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ ریکارڈ پست ترین سطح پر
اگست
غزہ میں صیہونیوں کا تصور سے بڑھ کر وحشی پن
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت نے غزہ کی جنگ کے دوران ایسے وحشیانہ
ستمبر