?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی پر پوری قوم بلکہ مسلم امہ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کررہی ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج متحدہ علما بورڈ کا اجلاس ہوا ہے، پنجاب میں ڈھائی سال سے توہین مذہب کی کوئی غلط ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، کوئی ایف آئی آر غلط درج ہوئی ہے تو ہمارے پاس آئیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جبری مذہب کی تبدیلی کی بھی بات کی جاتی ہے، چھ ماہ میں ایک واقعہ بتائیں جبری مذہب کی تبدیلی کا، دنیا میں قانون پر عمل کرنے پر شاباش ملتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہاں آپ نکلے ہیں کہ توہین مذہب کے مقدمات زیادہ ہوئے ہیں، اگر ٹھیک درج ہوئے ہیں تو ہمیں شاباش دینی چاہیے، کئی کیسوں میں فریقین کو بٹھا کر مصالحت کرائی، کیسےکہہ سکتے ہیں کوئی ملک میں فساد پھیلانا چاہتا ہے تو گرفتار نہ کریں۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں متحدہ علما بورڈ جیسا کوئی فورم نہیں ہے، ہم مسائل پربات کرتے ہیں اور ان کا حل نکالتے ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے مسلم امہ کی قیادت سے رابطہ کیا اور وزیر خارجہ کو فلسطین امن مشن سونپا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، فلسطینی کہہ رہے ہیں جو توقعات رکھتے تھے اس سے آگے جاکر پاکستان کھڑا ہوا، فلسطینیوں نے اپنا خون دے کر نئی تحریک اور امنگ پیدا کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس سے مشروط پلان بھیجا ہے، امید ہے اس ہفتے کے اندر کورونا وائرس سے مشروط پلان کی تفصیلات آجائیں گی اور پاکستان سے کتنے لوگ حج پر جاسکیں گے، ایک ہفتے میں معلوم ہوجائے گا۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ ہم اردن، مصر اور فلسطین کے ساتھ رابطے میں ہیں، متحدہ علما بورڈ کےتحت دس سے پندرہ دن میں اجلاس ہوگا، جمعہ والےدن ہم چرچ میں موجود تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام بڑے بشپ صاحبان ہمارے ساتھ موجود ہیں، کوئی مسئلہ آتاہے تو وہ ہمارےپاس آتے رہتے ہیں۔حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ علما بورڈ نے سب سے پہلی پریس کانفرنس وارث روڈ چرچ میں کی تھی۔


مشہور خبریں۔
اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری
?️ 11 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال میں قدم رکھنے والے
فروری
حکومت کا ریاستی اداروں کے خلاف سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے نئے طریقہ کار پر غور
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت سوشل میڈیا کے مواد کو ریگولیٹ کرنے
دسمبر
صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی:حماس
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے پیر کی شب اس
دسمبر
پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے امریکہ سے قربت کے نقصانات
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے کیریئر کے
دسمبر
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کا اجرا پھر معطل کردیا
?️ 19 اکتوبر 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت
اکتوبر
غزہ میں مزاحمتی انجینئروں کا شاہکار؛ اسمارٹ محاصرہ توڑنے کا طریقہ دریافت
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کا دعویٰ تھا کہ غزہ کی سرحد پرلگی اسمارٹ
دسمبر
بھارتی وزیرِ اعظم کا سعودی عرب کا دورہ ادھورا رہ گیا
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنا دورۂ سعودی عرب
اپریل
سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف لڑائی کا آئینہ
جولائی