الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہماری اولین ترجیح ہے

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہماری اولین ترجیح ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا لازمی جزو سمجھتے ہیں، احسن اقبال نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی مسائل کا کیا ادراک ہوگا، ان کی تمام قیادت خود بیرون ملک بیٹھی ہے، شہباز شریف کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیئے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ موجودہ دور کی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے، ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی نے ملک کو لوٹا، گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کراچی کو اس کا حق نہیں مل رہا، گھوٹکی، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں کا بھی برا حال ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج اجلاس کا آغاز الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے سے ہوا، الیکشن کمیشن سے ہماری آخری ملاقات میں مشینوں کے عملی مظاہرے کی درخواست کی تھی۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘رواں ہفتے کمیشن کو پریزنٹیشن دی گئی جس میں کمیشن کے اراکین نے سوالات رکھے جن کا ماہرین نے جواب دیا، ای مشینیں بنانے والی کمپنیوں اور کامسیٹس کی ٹیکنالوجی کمیشن کے 36 نکاتی ایجنڈے کے مطابق ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کی خواہشات کے مطابق ٹیکنالوجی آچکی ہے اور ہمیں پوری اُمید ہے کہ اگلے ضمنی انتخابات میں الیکٹرونک مشین استعمال ہوگی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور نے کابینہ کو بتایا کہ اس ضمن میں قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے اور اب سے سینیٹ بھجوا دیا گیا ہے اور نادرا کے سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جاچکی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے بعد ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کے معاملے کو آگے بڑھا رہے ہیں ‘۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں اسرائیلی جاسوسی آلات کی دریافت

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے غزہ میں اسرائیل کے جدید جاسوسی

اسرائیل کی اشدود بندرگاہ پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملہ

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کی طرف سے اشدود

حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید

?️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما  حلیم عادل شیخ نے میڈیا

ایران اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ اجلاس

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں

پوپ فرانسس کے بعد کون ہوگا اگلا پوپ؟ پانچ اہم امیدواروں کا تعارف

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی

حکومت نے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیا

?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے

صیہونی حکومت کو قتل کرنے کی دھمکی پر سنوار کا جواب

?️ 7 مئی 2022غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ

غزہ آگ کے شعلوں سےایک صحافی کی آواز

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: میں ایک صحافی ہوں؛ میں اب بھی یہیں ہوں، غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے