?️
فیصل آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کی بنیاد الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن نے اپنی استعداد پر ہی سوالات اٹھا دیے، پارلیمنٹ میں جو فیصلہ ہو گا اس پر عملدرآمد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اپنے انتخابی حلقے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اعتراضات خود اپنے ہی اوپر اٹھا دیے جبکہ ہم تو انتخابی اصلاحات کر کے الیکشن کمیشن کی مدد کر رہے ہیں ، اسی لیے سپریم کورٹ کے حکم پر نئی فہرستیں تیار کی گئیں کیوں کہ پرانی فہرستوں میں لاکھوں بوگس ووٹ درج تھے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ دھاندلی کی پیدوار ہمیں کہتے ہیں وزیر اعظم ہاؤس دھاندلی کا گڑھ بنا دیا لیکن صاف شفاف انتخابات کی بنیاد الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہے اور دنیا شفاف انتخابات کے لیے ای وی ایم مشین پر کام کر رہی ہے لیکن حزب اختلاف نے ای وی ایم مشین کو دیکھے بغیر مسترد کر دیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے ای وی ایم سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم ہر صورت استعمال کرے گی ، غلط فہمی دورکرناچاہتا ہوں کہ ای وی ایم سے حکومت پیچھے ہٹےگی، انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم سے حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، انٹرنیٹ ووٹنگ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے، الیکشن کمیشن ای وی ایم سے متعلق مزید تجاویز دے، حکومت نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو گھنٹوں سُنا، ای وی ایم میں کوئی ایلفی ڈال جائی گا جیسے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہ دینا توہین عدالت ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانےکیلئے آئینی ریگولیٹر ہے، جس کے مطابق الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا پابند ہے ، الیکشن کمیشن کا کام قانون بنانا ہے اور نہ ہی یہ اُس کا دائرہ اختیار ہے، اگر قانون بن جائے تو الیکشن کمیشن کا مؤقف ہی ختم ہوجائے گا، انٹرنیٹ ووٹنگ پر اعتراضات اور دھاندلی کو روکنےکاطریقہ نہیں بتایا گیا۔
مشہور خبریں۔
سفارتی خط حقائق پر مبنی ہے:شاہ محمود
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی
اپریل
آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، فواد چوہدری
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا
فروری
اسرائیل امریکی جنگ بندی کی تجویز کے خلاف
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق
ستمبر
صیہونی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج
جون
شامی فوج کی شاندار کارروائی کی وجہ سے حلب اکیڈمی کے طلباء محفوظ
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں
دسمبر
بحرین کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں ایک قدم اور آگے
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی قومی فضائی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی
اپریل
7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے
مارچ
فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت ایک اسٹریٹجک آپشن ہے: حماس
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ہفتہ کو شیخ
مارچ