الیکن کمیشن غیر معینہ مدت کے لئے نا مکمل رہ سکتا ہے

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) غیر معینہ مدت تک نامکمل رہ سکتا ہے کیونکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے اس کے اراکین آج ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں  اس سے قبل سندھ اور بلوچستان سے ای سی پی اراکین کے تقرر کا معاملہ ایک سال تک حل نہیں ہو سکا تھا حالانکہ ای سی پی اراکین کا تقرر قانون کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ کے 45 دن کے اندر ہونا چاہیے۔

آئین کے تحت ای سی پی میں چیف الیکشن کمشنر اور ہر صوبے سے ایک، ایک رکن شامل ہوتا ہے۔تاہم ای سی پی کے چاروں اراکین میں سے تین کو 2016 میں ایک آئینی شق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقرر کیا گیا تھا، جس کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر دوبارہ ملازمت پر پابندی عائد ہے۔

ان میں سے ایک بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج شکیل بلوچ تھے جو ای سی پی سے بھی ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور دیگر دو پنجاب سے جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) ارشاد قیصر آج (پیر) کو ای سی پی کے اراکین کی حیثیت سے 5 سالہ مدت ملازمت پوری کر لیں گے۔تینوں ریٹائرڈ ججز 2 سال کی لازمی مدت پوری کیے بغیر الیکشن کمیشن میں بطور رکن مقرر ہوگئے تھے۔

نمایاں پہلو جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا تھا، انہوں نے 21 جولائی 2016 کو بلوچستان ہائی کورٹ سے استعفیٰ دینے کے صرف 5 دن بعد اور ریٹائرمنٹ سے لگ بھگ 10 دن پہلے ہی ای سی پی میں رکن کا حلف لیا تھا۔

اسی طرح جسٹس (ر) ارشاد قیصر 14 جون 2016 کو پشاور ہائی کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے محض 45 دن کے اندر ای سی پی کی پہلی خاتون رکن بن گئی تھیں۔

جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ریٹائرمنٹ کے بعد دو سالہ مدت پوری ہونے سے 7 ماہ قبل جولائی 2016 میں پنجاب سے ای سی پی کے رکن مقرر ہوئے تھے۔

طریقہ کار کے تحت وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت سے ای سی پی کے ہر عہدے کے لیے تین نام پارلیمانی پینل کو تصدیق کے لیے بھیجتے ہیں اور اگر وہ اتفاق رائے تک نہیں پہنچ پاتے تو حتمی فیصلے کے لیے الگ الگ فہرستیں پینل کو ارسال کی جاتی ہیں۔

موجودہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سندھ اور بلوچستان سے ای سی پی اراکین کے تقرر کا معاملہ ایک سال تک حل نہیں ہوسکا۔

یہ عمل وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مابین بالواسطہ مشاورت کی زد میں آگیا۔پارلیمنٹ کی کمیٹی کی جانب سے اس کے لیے الگ الگ فہرستیں بھیجنے کے بعد کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکامی اور حکومت کی طرف سے ای سی پی کے دو اراکین کے تقرر کے یکطرفہ نوٹی فکیشن سے متعلق تنازع شامل ہے۔ان اراکین سے اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے۔ وزیراعظم

?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی

مقتول سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی

?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا میں 3 روز قبل مبینہ طور پر پولیس

شہباز گل پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی: حماد اظہر

?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے وفاقی

اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

?️ 5 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکار، لکھاری اور میزبان واسع چوہدری کو پنجاب فلم

شام کے لیے سعودی عرب کا موقف اچانک تبدیل ہونے کا راز

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے دمشق کے خلاف

سوڈان کے سرحدی مثلث میں ایک اہم علاقے کی آزادی

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: سوڈان کی تیز رفتار ردعمل کی افواج نے گزشتہ ماہ افریقہ

اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات فوری شروع کیے جائیں: نیتن یاہو

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے کا اہم ترین ایجنڈا

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے کا سب سے اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے