الیکشن کمیشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری، پنجاب میں انتخابات کیلئے 14مئی کی تاریخ مقرر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا، الیکشن اب 8 اکتوبر کے بجائے 14 مئی کو کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ نظرثانی شدہ شیڈول گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی 30 اپریل کی تاریخ کے بجائے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات اس سال جنوری میں اسمبلی کی تحلیل کے بعد سے التوا کا شکار ہیں، الیکشن کمیشن نے مارچ کے اوائل میں تجویز دی تھی کہ انتخابات 30 اپریل سے 7 مئی کے درمیان کرائے جائیں اور اس کے بعد صدر عارف علوی نے کمیشن کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔

اس تاریخ کا الیکشن کمیشن نے 8 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن بعد میں 22 مارچ کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن میں انتخابات کو 8 اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔

آج جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ اپنے 22 مارچ کے نوٹیفکیشن کو واپس لے رہا ہے اور 8 مارچ کے نوٹیفکیشن کو جزوی طور پر تبدیل کر رہا ہے۔

نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

اپیلٹ ٹربیونل ان اپیلوں کا فیصلہ 17 اپریل تک کر سکتا ہے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل تک جاری کرنی ہوگی۔

کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے اور امیدواروں کی ایک اور نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ 19 اپریل مقرر کی گئی ہے جس کے بعد 20 اپریل تک امیدواروں کو نشانات تفویض کیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق انتخابات 14 مئی کو ہونے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے جاری 21

محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں

صحافیوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کے خلاف جرم 

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج

3 ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، مفتاح اسمٰعیل

?️ 6 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر

سعودی عرب کی امریکہ سے 48 جنگی طیارے ایف-35 خریدنے کی درخواست

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 48 ایف-35 جنگی

3 ججز کا حکم ایک حوالدار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

?️ 29 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ

کیا نئی صہیونی کابینہ غزہ کے میزائلوں کا مقابلہ کرپائے گی؟؟؟

?️ 18 جون 2021(سچ خبریں)  12 سال تک اقتدار میں رہنے والے بنجمن نیتن یاہو

امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک سے نکال دیا

?️ 31 جولائی 2025امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے