?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ صوبے میں ہونے والے 20 ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 17 جولائی کو صوبے میں 20 ضمنی الیکشن ہونے ہیں جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی طرف زورو شور سے مہم جاری ہے اس دوران مختلف شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ صوبائی حکومت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی پر پنجاب سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنز سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکریٹری کے ذریعے صوبائی حکومت کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ے کہ صوبائی حکومت پر واضح کریں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کرے تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن سے نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے ڈیوٹی انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا۔ پولنگ میٹیریل، انتخابی عملہ کی سکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آپ کا رول اہم ہے۔ آپ ریاست کے ملازم ہیں۔ بغیر سیاسی دباو کے کام کریں۔ ہم بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی افسر/ اہلکار سیاسی دباؤ میں آئے یا کسی پارٹی کا ساتھ دے فوری کمیشن کو رپورٹ کریں۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عوام کا اعتماد بڑھے گا تو جمہوریت و ریاست مضبوط ہوں گے۔ لاہور کے 4 حلقوں اور ملتان کے 1 حلقے کے حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے حکام سے رابطے میں ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے متعلقہ افسران کو یہ باور کروایا کہ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام امیدواران اور سیاسوں جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع میسر ہوں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کی اہمیت وزیر اعلیٰ کے 22جولائی کو ہونے والے انتخاب کی وجہ سے اور بھی بڑھ گئی ہے اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان چارجزڈہیں لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے انتخابات سے قبل اور انتخابا ت والے دن امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں۔
اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری کامران افضل اور آئی جی پنجاب راو سردار کی طرف سے صاف شفاف غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کی یقین دہانی کروا دی گئی۔


مشہور خبریں۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک 42 فلسطینی شہید
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:اریحا اور نابلس میں 6 نوجوان فلسطینیوں کی شہادت کے بعد
فروری
اب کسی بھی قسم کی محاذآرائی کاحصہ نہیں بنناچاہتے: وزیراعظم
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان
جون
خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت
?️ 14 فروری 2022ڈیرہ اسماعیل خان (سچ خبریں ) صوبہ خیبرپختوخوا کے بلدیاتی الیکشن میں
فروری
شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی: میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا کہ
ستمبر
سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت امریکہ کے لیے ایک ویک اپ کال ہے: اسٹیفن والٹ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فارن پالیسی کے ایک مضمون میں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیفن
مارچ
یمنی فوج کا اسرائیلی ایئر بیس پر میزائل حملہ
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان
مارچ
اس ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے معاشی استحکام آئے گا، مفتاح اسمٰعیل
?️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
اگست
لبنان کے کسی بھی علاقے پر اسرائیلی حملے پورے ملک کے خلاف جارحیت ہے، نبیہ بری
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: موصل کے علاقے اور اس علاقے میں شہری تنصیبات پر
اکتوبر