?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی کے الزامات کا جائزہ اور قانونی کاروائی کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں دونوں وفاقی وزراء سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی کو باضابطہ نوٹس جاری کردیا ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی کاروائی کا بھی نوٹس میں حوالہ دیا گیا ہے، نوٹس میں دونوں وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر عائد الزامات کا 7 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اور الیکشن کمیشن حکام میں تلخ کلامی ہوگئی تھی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اجلاس میں کہا کہ الیکشن کمیشن پارلیمان کا مذاق بنارہا ہے، الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ۔ آئین سے الیکشن کمیشن کو نکال دینا چاہیے، آئینی ترمیم کرکے عام انتخابات کرانے کا اختیار حکومت وقت کو دینا چاہئیے، الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کوراتا رہا ہے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی کے بیان پرالیکشن کمیشن حکام آگ بگولہ ہو گئے۔ جبکہ فواد چودھری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ہیڈکوارٹرز بن چکا ہے۔ 10 ستمبر کو چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے اور پیسے لینے کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، چیف الیکشن کمشنر نے کاروائی کیلئے قانونی آپشنز پر غور کیلئے اجلاس طلب کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:جب عراق کا نام آتا ہے تو بہت سے علاقائی اور
جولائی
نتساریم محور سے صیہونیوں کا بوریا بستر گول
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع نتساریم محور سے اسرائیلی پرچم
جنوری
ایران نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کر لیا ہے: صیہونی اہلکار
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست اب ایران کی عسکری طاقت کو سمجھ چکی
جون
دواسازی کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون پر زور
?️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایران اور پاکستان کے سفارت کاروں، تاجروں
اگست
چاہتی ہوں کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو: گوہر خان
?️ 23 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی
اگست
ہم مزید کئی سالوں تک لبنان میں رہیں گے: اسرائیل
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی کابینہ کے ذرائع نے عبرانی زبان کے
جنوری
حماس اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کے شرایط
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں صہیونی
جولائی
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
?️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ
اپریل