🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اسے آنے والے عام انتخابات کے لیے اس کا انتخابی نشان ’بلا‘ فوری طور پر الاٹ کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے پر شکوہ کناں پی ٹی آئی انتخابی نشان کے اجرا میں تاخیر کو غیر منصفانہ اور ناقابل برداشت قرار دے رہی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق اپنا تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کرنا چاہیے، 30 اگست کو اس حوالے سے کیے گئے مختصر زبانی فیصلے کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ 30 اگست کو دیے گئے زبانی حکم کے مطابق تفصیلی فیصلہ فوری طور پر جاری کرے کیونکہ اس کے پاس پارٹی کے انتخابی نشان کو الاٹ نہ کرنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ملک کی سب سے بڑی اور مضبوط سیاسی قوت کے بغیر آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا تصور بےمعنیٰ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو نامعلوم تکنیکی بنیادوں پر انتخابی میدان سے باہر رکھنے کی سازش ملک کے آئین اور سیاسی نظام پر حملے کے مترادف ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 9 جون 2022 کو پارٹی کے 2019 کے آئین کے مطابق ہوئے تھے، جسے الیکشن کمیشن نے درست تسلیم کیا تھا اور 30 اگست کے اپنے زبانی حکم میں اس کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلے کے اجرا میں بلاجواز اور غیر ضروری تاخیر نے اس خیال کو تقویت بخشی ہے کہ فیصلہ تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ انتخابات سے قبل پارٹی کو مسلسل غیر یقینی کیفیت سے دوچار رکھا جائے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ غیرآئینی اور غیرقانونی سیاسی انجینئرنگ سے گریز کرے اور پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے بلا تاخیر تحریری فیصلہ جاری کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی مینڈیٹ سے انحراف کیا اور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کو غیر قانونی طور پر ہتھیانے کی کوشش کی تو قوم اسے کبھی قبول نہیں کرے گی۔
مشہور خبریں۔
اردگان کی جیت پر مبارکباد دینے والے پہلے غیر ملکی رہنما
🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے باضابطہ اختتام
مئی
وفاقی بجٹ میں غریبوں کا کتنا حصہ ہے؟
🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صدر پاکستان آصف زرداری کی
جون
لباس کسی کو اچھا یا برا نہیں بناتا: اُشنا شاہ
🗓️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اُشنا شاہ کا ماننا ہے کہ لباس کسی انسان
اپریل
بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہا ہے، حریت کانفرنس
🗓️ 29 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی
مارچ
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی، امریکا کے سینکڑوں صحافیوں نے اہم اعلان کردیا
🗓️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے
پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 4 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عید الاضحیٰ سے چند دن قبل ہی پاکستان میں
جولائی
ٹرمپ کے تیس ملین حامی بائیڈن کو ہٹانے کے لیے تیار
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی ماہر جان ہل مین نے اتوار کو کہا کہ
دسمبر
فرحان اختر کا کورونا کی جعلی ادویات بنانے، بیچنے والوں پر برہمی کا اظہار
🗓️ 3 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)کورونا وبا کے پیش نظر جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے
مئی