الیکشن کمیشن حملہ کیس: اسدعمر کی بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسدعمر نے الیکشن کمیشن حملہ کیس میں بریت کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں دائر کردی۔

وکیل صفائی سردار مصروف نے اسد عمر کی بریت کی درخواست اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں میں دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسد عمر کے خلاف کوئی ثبوت برآمد نہیں ہوا، عدالت کا قیمتی وقت ضائع نہ کیاجائے، اسدعمر کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ برس 21 اکتوبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سال کے لیے نا اہل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی کا احتجاج شروع ہوگیا تھا۔

صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب پنجاب اور وفاق کی سرحد فیض آباد پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور آنسو گیس کے گھنے بادلوں نے انٹرچینج کو لپیٹ میں لے لیا۔

اسی دوران اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ایک رکن قومی اسمبلی کو ان کے 2 پولیس گارڈز کے ساتھ دارالحکومت پولیس نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر مبینہ فائرنگ کے واقعے میں گرفتار کیا تھا۔

22 اکتوبر کو عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمراور علی نواز سمیت 100 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

دریں اثنا جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر سے سوال کیا گیا کہ آپ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اسد عمر نے جواب دیا کہ کل کا فیصلہ درست ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں۔

اسد عمر نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہے؟ ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے، جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جن کو ملا انھوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا، ہمارا ماننا ہے کہ قانونی استعمال کیا ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ سائفر 4 لوگوں میں آتا ہے، جن میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں، پلاننگ منسٹر کہاں سے آ گیا، ایف آئی آر میں میرا صرف نام آیا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی پروگرام میں جائیں گے؟ جواب میں اسد عمر نے کہا کہ اگر میں نے کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔

مشہور خبریں۔

کراچی میں بارشوں سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

?️ 20 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں

بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے

ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید

?️ 30 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض

یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔ مشعال ملک

?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک

ہر ڈرامے میں خاتون کو ایک تھپڑ ضرور کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، صحیفہ جبار

?️ 7 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے کہا ہے کہ

پشاور میں دہشتگردی،عمران خان سمیت مختلف سیاسی اور عسکری شخصیات کی مذمت اور افسوس

?️ 4 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش

ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی

صیہونیوں کی ایران-امریکہ مذاکرات کے بارے میں امریکی پالیسی پر اثراندازی کی کوشش

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق دوسرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے