الیکشن کمیشن بتائے صوبے میں سینیٹ انتخابات کب کرائے جارہے ہیں، پشاور ہائیکورٹ

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ حکام سے پوچھ کر بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کب کرا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف دائردرخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ سینیٹ الیکشن نہ کروانے سے خیبرپختونخوا کے عوام متاثر ہورہے ہیں، سینیٹ میں صوبے کی نمائندگی نہیں ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل کو حکم دیا کہ حکام سے پوچھ کر بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کب کرا رہے ہیں اور سماعت میں وقفہ کردیا۔

یاد رہے کہ 30 مارچ کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کو التوا کاشکار کرنا غیر قانونی ہے، فیصلہ کالعدم قرار دے کر 2 اپریل کو خیبرپختونخوا میں انتخابات منعقد کیے جائیں۔

مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو نہیں سنا اور بغیر سنے فیصلہ جاری کیا، جن ممبران کو الیکشن کمیشن نے سنا وہ ابھی منتخب ہوئے، حلف بھی نہیں لیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ درخواست گزار اعظم سواتی سینیٹ امیدوار ہیں، ان کو نہیں سنا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے انتخابی عمل متاثر ہوگا۔

مزید کہا گیا تھا کہ سینیٹ انتخابات کو بروقت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ 28 مارچ کو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے مقدمے میں نومنتخب ارکان کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس بلا کر حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے جائیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ 27 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے کیس میں اپوزیشن ممبران کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم دے دیا تھا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اسپیکر ممبران کو رول آف ممبرز پر دستخط کی اجازت دے اور مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت دی جائے۔

اس میں کہا گیا کہ 2 اپریل کو ہونی والے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے بھی سہولت فراہم کی جائے۔

مشہور خبریں۔

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر

🗓️ 9 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت خصوصی عدالت

نیٹو کی روس کو دھمکی

🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر

جنرل سلیمانی فلسطینی رہنما کی زبانی

🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین کے رہنماوں میں سے ایک رامز الحلبی کا

ویکسینیشن سینٹرز کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی

🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار

ٹرمپ کو دیے جانے والے سعودی تحفے نقلی نکلے

🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو

مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے معافی مانگی

🗓️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیالکوٹ میں

سعودی ولیعہد ایک مہینے سے غائب، ان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے

🗓️ 27 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سرکاری

سوڈان جنگ کے منفی اثرات کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی تشویش

🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار میں صیہونی مصنف نے لکھا ہے کہ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے