?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف نکلا، اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان امن دستے کے 2 شہدا کو بعد از شہادت ڈیگ ہیمر شولڈ میڈلز سے نوازا گیا، سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان امن مشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ پاک فوج کے دونوں جوان 2024 میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، دونوں شہداء کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اعزازات سے نوازا، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اور کرنل عمر شفیق نے میڈلز وصول کیے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امن محافظ ایک پیچیدہ دنیا میں نہایت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تقسیم، دہشت گردی جیسے خطرات، امن محافظوں کے خلاف مہلک گمراہ کن معلومات اور سرحدوں سے ماورا چیلنجز جیسے موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی جرائم کو اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کا بین الاقوامی دن 2002 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقرر کیا تھا تاکہ دنیا بھر کے امن اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جا سکے اور ان اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنہوں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔
مشہور خبریں۔
واشنگٹن فلسطین میں امن کی راہ میں واحد رکاوٹ
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے اپنے ایک تجزیے میں اس طرف
جون
غزہ کے خلاف قابضین کا خطرناک منصوبہ؛ غزہ سٹی اسرائیلی حکومت کے لیے کیوں اہم ہے؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: جہاں صہیونی میڈیا غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اس
اگست
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ : سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا
?️ 18 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد
ستمبر
سعودی عرب میں پھانسیوں کی ریکارڈ توڑ تعداد
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: یورپی سعودی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے 2022 میں سعودی عرب
اگست
غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کو 77 دن گزر چکے ہیں اور
دسمبر
تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے
جون
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل
مئی
سعودی عدالتی اصلاحات اور پھانسیاں
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کی
مئی