?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہی ہو گی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ترکیہ میں 2 گھنٹے قبل ایک میٹنگ ہوئی، جس کے نتائج کل تک سامنے آجائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہی ہو گی، قطر میں مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا ابھی بات چیت کا دوسرا دور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہماری جو بھی بات چیت ہوئی، اگر وہ میری خوش فہمی نہ ہو تو وہ لوگ امن چاہتے ہیں اور ہم بھی امن کے خواہشمند ہیں، کن شرائط پر امن ہوگا، کچھ باتیں قطر میں واضح ہوئیں، کچھ آج ہو جائیں گی، امید ہے معاہدہ ضرور ہوگا۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوست ممالک کی وساطت سے کیا جا رہا ہے، قطر اور ترکیہ بڑے خلوص سے اس عمل میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 40 سال سے ہم افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں، تقریبا 40 لاکھ ہی افغان باشندے یہاں مقیم رہے، جہاں ایک قوم نے آپ کی اتنی مہمان نوازی کی ہو، آپ کا ہمسائیہ ہو، ایک مذہب کے ماننے والے ہوں، تو کیا آپ اس قوم کیخلاف بھی دہشت گردی کو سپورٹ کریں گے ؟ اس سے زیادہ دکھ کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
افغانستان کو ایک مناسب تعلق رکھنے کے لیے اور کیا لوازمات چاہیں؟ ایک ایجنڈا طے ہونا چاہیے، دونوں ممالک بھائی چارے اور ہمسائیہ کی طرح رہیں، ضروری نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے بغل گیر ہوں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ جو بھی افغان شہری ویزہ لے کر پاکستان آیا ہے، اسے واپس جانا ہو گا، ویزہ دیا ہے، مستقل رہائش نہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے بعد
فروری
آبادی سے زیادہ بندوقیں رکھنے والا ملک
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:ایک سوئس انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ ایک ایسا
مئی
یمن میں امن کی کوششوں کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا بیان
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے
ستمبر
غزہ کے بارے میں یمنی انصاراللہ کا تازہ ترین موقف
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے صیہونی حکومت
نومبر
غزہ میں صیہونی حملوں میں شدت؛جنگ بندی میں رکاوٹ
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی اور توپخانہ حملوں میں شدت آئی
جولائی
کم جونگ اُن: ہم نے اپنے سٹریٹجک اثاثوں کو امریکہ کے اہم اہداف کے خلاف تعینات کر دیا ہے
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما نے اعلان کیا کہ ملک نے
اکتوبر
عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے
نومبر
نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہڑتال
?️ 7 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر قانونی طور
مارچ