?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک اتھارٹی خالد منصور کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سکیورٹی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک ۔
چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ دنیا کی بعض طاقتوں کو کھٹکتا ہے، افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بھی سکیورٹی کے چیلنجز سامنے آئے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت، آرمی چیف اور دیگر سکیورٹی حکام نے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں اور چین کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات شیئر بھی کیے گئے ہیں جس نے اضافی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں سیاستدانوں کو سی پیک پر بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہئیے، تنقید کرنے یا سفارشات پیش کرنے پر کوئی قدغن نہیں ہے لیکن ایسے ظاہر نہیں کرنا چاہئیے جیسے منصوبہ بند، ختم یا تباہ ہوگیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکار ہو گیا جس نے چینی کمپنیوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
سینیٹ کے ایک پینل نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر سست رفتار پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی اور ترقی کی صدارت کرتے ہوئے کیمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چین سی پیک پر کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہے اور گزشتہ 3 برس کے دوران پورٹ فولیو پر کوئی پیش رفت نہیں دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ ”وہ رو رہے ہیں” اور چینی سفیر نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ آپ نے سی پیک کو تباہ کر دیا ہے اور گذشتہ تین برس میں کوئی کام نہیں ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے بھی سلیم مانڈوی والا کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیاں حکومتی اداروں اور ان کے کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود گوادر ایئرپورٹ پر کام کی پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیں اور پینل کو یقین دہانی کروائی کہ معاملات اب بہتری کی جانب ہیں۔
مشہور خبریں۔
پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، شہبازشریف
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا
دسمبر
میں اور یاسر اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے تھے، ندا یاسر
?️ 27 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے
فروری
کیسپرسکی نے جعلی اور سمگل شدہ موبائل فون استعمال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
?️ 14 اپریل 2025نیو یارک:(سچ خبریں) کیسپرسکی کی جانب سے حال ہی میں ٹرایاڈا نامی
اپریل
پنجاب کے دارالحکومت میں غیر ملکیوں سے ’بٹ کوائن‘ کی ڈکیتی
?️ 15 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک کروڑ 30 لاکھ
فروری
ایران سے جنگ ایک احمقانہ غلطی تھی: صیہونی حلقوں کا اعتراف
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جاری کوبکار حملوں کے درمیان،
جون
ہمیں یوکرین کی مدد کرنا بند کر دینا چاہیے:بلنکن
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسپن سیکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جولائی
لاشیں ضبط کرنے میں صہیونیوں کا پاگل پن
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈھٹائی
مارچ
صیہونیوں کی ایک اور درندگی
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر