پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ، 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح

ریلوے

?️

لاہور (سچ خبریں) پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ ہو گیا، ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 25-2024 کا اختتام پر پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے 93 ارب روپے آمدن حاصل کرلی ہے۔ مسافر ٹرینوں سے ساڑھے47 ارب، مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے، ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب،کوچنگ ذرائع سے 3 ارب آمدن ہوئی، متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان ریلویز نے 88 ارب روپے کمائے تھے،پسنجر سیکٹر سے کراچی ڈویژن پونے 15 ارب آمدن سے سب سے آگے ہے۔لاہور سوا 11 ارب سے زائد آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ہیڈکوارٹرز ڈویژن نے سوا پانچ، ملتان ڈویژن نے پانچ ارب روپے کمائے، سکھر کی آمدن 4.8 ارب جبکہ راولپنڈی کی آمدن 4.7 ارب رہی، پشاور نے سوا 1 ارب اور کوئٹہ نے 52 کروڑ روپے آمدن حاصل کی۔

فریٹ سیکٹر میں کراچی نے 28 ارب جبکہ ملتان نے 1 ارب حاصل کیا، لاہور 83 کروڑ، پشاور 77 کروڑ، راولپنڈی 31 کروڑ، سکھر 28 کروڑ اور کوئٹہ نے 10 کروڑ کمائے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اگلے سال مال گاڑیوں سے 70 فیصد تک انکم جنریشن ممکن بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

بیجنگ: سیاسی اور عسکری معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا امریکہ کا معمول کا حربہ ہے

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: چین کے میزائلوں کے ذخیرے کے بارے میں پینٹاگون کی

مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں آئیل فلیڈ میں کام

اردن اور صیہونیت کے درمیان فوجی سکیورٹی تعاون کا تجزیہ

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے شہریوں کی

افغانستان کے ساتھ ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے:فواد چوہدری

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری

پاکستان میں گرجا گھروں پر حملے کی وجہ؟ 

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:کل مصر کے الازہر نے مشرقی پاکستان میں متعدد گرجا گھروں

صحافی ارشد شریف قتل کیس کے بارے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا بیان

?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے

شامی ڈیموکریٹک فورسز کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا اعلان

?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر نے شام کے عین العرب علاقے

مادورو: ماسک گر گئے ہیں، مسئلہ منشیات کا نہیں، تیل کا ہے

?️ 12 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات کو دہراتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے