?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے طالبان حکومت کے ماتحت افغانستان پر عائد کی گئی مغربی پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی معیشت کے بنیادی عمل کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق طالبان کے گزشتہ برس اقتدار پر قبضے کے بعد امریکا کی زیر قیادت بیرونی حکومتوں نے افغانستان کی ترقیاتی اور سیکیورٹی امداد منقطع کردی تھی اور سخت پابندیوں کے نفاذ نے ملک کے بینکنگ سیکٹر کو تباہ کردیا ہے۔
جرمنی کی ’ویلٹ‘ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان کو معاشی طور پر تنہا کرنے کا مطلب ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو عالمی بینکوں سے منقطع کردیا جائے گا اور اس کے بیرونی مالی اثاثے روک دیے جائیں گے تو پھر وہی ہوگا جو ہو رہا ہے، اس لیے ہمیں قحط کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے افغانستان پر عائد کی گئی معاشی پابندیوں میں نرمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے جرمنی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے مغربی فوجیوں کا انخلا جس میں جرمنی بھی شامل تھا اس نے ملک پر سنگین اثرات چھوڑے ہیں، کیونکہ اس معاملے کو پہلے بات چیت کے ذریعے حل نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ موجوہ حالات میں افغانستان کو بدحالی میں چھوڑنا اور ملک کو معاشی تنگی کی طرف دھکیلنا درست خیال نہیں ہے اور مطالبہ کیا کہ افغان باشندوں کی مدد کرنے کے لیے معاشی مدد کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم نے جنگ پر تو 3 کھرب ڈالر خرچ کیے مگر آج افغانستان کی مدد کرنے کے لیے ہمارے پاس 10 ارب ڈالر بھی نہیں ہیں اور مجھے یہ رویہ سمجھ میں نہیں آتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں جب امریکا نے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے نکال لیا تو فوری طور پر افغان طالبان نے ملک کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، افغان طالبان نے تقریباً 20 برس بعد اقتدار پر قبضہ کیا کیونکہ امریکا کی زیر قیادت فوجیوں نے 11 ستمبر 2001 میں امریکا کے ٹریڈ ٹاور پر حملے کے بعد انہیں اقتدار سے نکالا تھا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے ایک یمنی شہری کو پھانسی دے
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی وزارت داخلہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ
دسمبر
غزہ جنگ بندی معاہدے کی اہم تفصیلات
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنگ بندی معاہدے کے بنیادی اصولوں میں ایک دوسرے سے
مئی
سعودی عرب، امریکہ اور امارات کے درمیان ملاقات
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ریاض
ستمبر
اسپیس ایکس کی ’اسٹارشپ‘ کی تیسری آزمائشی پرواز آخری مرحلے میں ناکام
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘
مارچ
یمن کے حملے کیسے رک سکتے ہیں؟صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی حملے صرف
مئی
سید حسن نصراللہ آج کیا کہیں گے؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے خطاب
نومبر
مقبوضہ علاقوں کے 74 فیصد باشندے حماس کی تباہی سے مطمئن نہیں
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک نیٹ ورک کے حالیہ سروے کے
جولائی
چین سب سے بڑا ریاستی خطرہ:برطانوی وزیراعظم
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے چین کے خلاف معاندانہ موقف اپناتے ہوئے بیجنگ
نومبر