?️
تاشقند(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے، ہم افغانستان میں پرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں قیام امن خطے کی ترقی وخوشخالی کے لیے بہت ضروری ہے امید کرتے ہیں افغان جلد سیاسی تصفیے تک پہنچ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے اور ہم افغانستان کے پرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آج ازبکستان کے وزیر اعظم اور تاجر برادری کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ تعلقات تو صرف آغاز ہے ہمیں امید ہے کہ ہمارے تعلقات آگے جائیں گے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کا انحصار اس بات پر ہے کہ کتنی جلدی ہم ایک دوسرے جڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے ازبکستان اور پاکستان دونوں کے لیے بہت اہم منصوبہ ہے، ازبکستان سے یہ منصوبہ 22 کروڑ پاکستانیوں سے منسلک ہوتا ہے اور پھر ہماری بندرگاہوں سے یہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کو منسلک کرتا ہے جس سے اسے کئی بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی ملتی ہے وزیراعطم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو ازبکستان اور وسطی ایشیا سے جوڑتا ہے اور ہمیں اس سے آگے جانے کا راستہ فراہم کرتا ہے، اس لیے ہم اس منصوبے کے لیے بہت پرامید ہیں۔
قبل ازیں تاشقند پہنچنے پر ازبک ہم منصب نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، عمران خان نے تاشقند میں انڈی پینڈینس اینڈ ہیومن ازم کی یادگار پر پر پھول رکھے، وہ جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکی خفیہ ادارے بائیڈن خاندان کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن کی پوتی کے اغوا پر مبنی ایک
نومبر
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی قرآن پاک کی ایک آیت کی تلاوت کے ذریعہ مسلمانوں کی تعریف
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے قرآن پاک کی ایک آیت
مارچ
شام کی 96% شامی غربت کی لکیر سے نیچے
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: شامی نیشنل کوئلیشن کے رکن اور صدر بشار الاسد کی حکومت
نومبر
بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعات پر کب معافی مانگیں گے؟ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا
اگست
امریکہ کی تیل کی چوری شامی عوام کے بحرانوں کا باعث
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے شامی اور روس
اگست
ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے: وزیراعلی سندھ
?️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز بڑھنے پر
اپریل
موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے 16 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان
?️ 11 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی کی
نومبر
نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر
جون