وزیر خارجہ کا اہم بیان، افغانستان میں امن سے مقاصد آگے بڑھیں گے

شاہ محمودقریشی کی یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید

?️

تاشقند( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ازبکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور  تحفظ ہو گا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے۔افغانستان میں ہم امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ہماری جستجو جاری ہے۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ افغانستان کی تمام لیڈرشپ کے ساتھ رابطے بڑھیں، ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور تحفظ ہو گا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہماری جستجو جاری ہے، امید ہے اس میں مثبت پیشرفت ہو گی، بنیادی ذمہ داری افغانوں پر ہے، ہم تو سہولت کاری کر رہے ہیں، ہم امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات کل متوقع ہے تاہم بھارتی وفد کے ساتھ ملاقات کا کوئی چانس نہیں ہے، بھارتی وفد دوشنبے میں بھی موجود تھا، ان سے کوئی نشست یا ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے بارے میں ان کا رویہ یہی رہتا ہے تو ان سے کیا بات کریں، بھارت تو چاہے گا کہ کوریڈور دلی تک جائے لیکن دلی کا راستہ سرینگر سے جائے گا۔

مشہور خبریں۔

یورپی تنقید سے لے کر اربوں ڈالر کے اخراجات تک

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:یورپی پارلیمان کی جانب سے شام میں ترکیہ کی موجودگی

اسرائیل میں صالح العاروری کی پوزیشن کے ساتھ ایک پروگرام کی تیاری کیا مقاومت کے رہنماؤں کو قتل کرنا مقصود ہے؟

?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت سرکاری طور پر ایک دہشت گرد ڈھانچہ ہے جو

صیہونیوں کے ہاتھوں لبنانی بچوں کے قتل عام پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کی خاموشی

?️ 9 جون 2026سچ خبریں:صیہونی حملوں میں لبنانی بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود بین الاقوامی

کے الیکٹرک کو متعدد کمپنیوں میں بدلنے پر غور

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو متعدد کمپنیوں میں

افغانستان میں زلزلہ؛26 افراد جاں بحق

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ بادغیس میں5.3رکٹر کا زلزلہ آیا جس کے نتیجہ

کابل سے ہرمز تک؛ امریکی زوال کی تاریخی جھلکیاں

?️ 17 اگست 2026سچ خبریں: حالیہ برسوں میں بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

?️ 7 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف و مشہور اور شہنشاہ جذبات کہلانے

فیس بک گروپس میں ’نِک نیم‘ کے ساتھ پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس میں پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے